• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

پوسٹ آفس چوک اعظم مسائل کا شکار ۔ تحریر ۔ محمد عمر شاکر

webmaster by webmaster
مئی 10, 2019
in کالم
0
پوسٹ آفس چوک اعظم مسائل کا شکار ۔ تحریر ۔ محمد عمر شاکر

خدمت دیانت امانت کا سلوگن لیے قیام پاکستان سے ہی محکمہ ڈاک خانہ کے اہلکاران شب و روز باسیان وطن کی خدمت میں کوشاں ہیں ماضی میں تو پوسٹ مین ڈاکیہ کی قدر و منزلت کسی بھی بڑے آفیسر سے شہروں اور دیہاتوں میں زیادہ ہوتی تھی مگر گزرتے وقت اور مختلف سیاسی محکموں میں سرمایہ داروں کی دل چسپی کے سبب جہاں مملکت پاکستان میں دوسرے محکمہ جات روز بروز زبوں حالی کا شکار ہو رہے ہیں وہیں پاکستان پوسٹ کا محکمہ بھی مسائل کا شکار ہے پرائیویٹ کمپنیوں کے عالی شان دفاتر ذراءع ابلاغ میں اشتہار بازی سمیت مختلف حربوں کے سبب پاکستان پوسٹ آفس کا نظام پس پشت چلا گیا ہے اور اس سلسلہ میں سرمایہ دارانہ سوچ اور پاکستان پوسٹ کے آفیسران بالا کی پرائیویٹ کمپنیوں میں شراکت داری یا اپنے عزیزو اقارب کی بھاری تنخواہوں پر دل کش مرعات کے عوض ملازمتیں ہیں کہ نسل نو سے پاکستان پوسٹ آفس کی یاد ہی ختم کر دی گئی اس ضمن میں سرکاری پوسٹ مینوں کے بارے غفلت لا پرواہی کے سبب سنی سنائے جانے والی کہانیاں بھی ہیں جس کے سبب عام آدمی پاکستان پوسٹ سے بیزار ہوتے ہوئے اپنی ڈاک چند روپے خرچ کرنے کی بجائے سینکڑوں روپے خرچ کر کے نجی کمپنیوں کے سپرد کرتے ہیں جنوبی پنجاب کے پسماندہ مگر پررونق کاروباری شہر چوک اعظم میں پاکستان پوسٹ آفس کا دفتر اب بھی کرایہ کی دکانوں میں قائم ہے جہاں سٹاف کی شدید کمی ہے جبکہ فرنیچر بھی خستہ حال ہے پاکستان پوسٹ آفس کا دفتر تو چوک اعظم میں قائم ہو گیا مگر ماضی میں کامیاب ہونے والے عوامی نمائندوں میں سے کسی بھی قومی یا صوبائی اسمبلی کے نمائندہ نے پوسٹ آفس کے مسائل کے حل کے لیے کوئی آواز نہیں اٹھائی گی نہ ہی ماضی میں کسی عوامی نمائندے نے اپنی انتخابی مہم پاکستان پوسٹ آفس کی مسائل حل کرانے یا اسکی اپ گریڈیشن کے لیے کسی آواز اٹھانے کا ایجنڈا دیا

پاکستان پوسٹ آفس سے تعلیمی بورڈز کی رول نمبر سلپیں رزلٹ کارڈز تعلیمی اسناد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی بکس مشقیں ٹیوٹر لیٹر مشقیں بیرونی صوبہ جات کے ڈرایونگ اور اسلحہ لائسنس بجلی ٹیلی فون کے بل جمع ہوتے ہیں علاوہ ازیں سرکاری محکمہ جات کے لیٹرز پوسٹل لاءف انشورنش سیونگ بنک سمیت کی سہولیات سے عوام الناس مستفید ہورہی ہے

پاکستان پوسٹ آفس میں سہولیات کی کمی اور سرکاری جگہ پر اسکی منتقلی کے بارے کچھ عرصہ قبل جب میونسپل کمیٹی چوک اعظم کے کونسلر ماسڑرفیق کے ڈیرے پر رانا عبدالحفیظ سبحانی کی دعوت پر جب ایم این اے عبدالمجید خان نیازی تشریف لائے تو کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر محمد عمر شاکر سے مطالبہ کیا کہ چوک اعظم میں وفاقی حکومت کے تحت آنے والے محکمہ ڈاک خانہ کے چوک اعظم پوسٹ آفس کی اپ گریڈیشن کی جائے کرایہ کی دکانوں سے نکال کر اسے سرکاری بلڈنگ میں منتقل کیا جائے اور سٹاف کو بھرتی کیا جائے تاکہ بروقت ڈاک کی ترسیل ممکن ہو کرایہ کی دکانوں میں قائم پوسٹ آفس کی وجہ سے خواتین طالبات اور معلمات کو ڈاک بھیجتے یا وصول کرتے وقت شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے مرد و خواتین کے لیے وہاں بیٹھنے کی جگہ نہ ہے سخت گرمی یا سردی میں بھی موسمی شدت کو برداشت کرنا پڑتا ہے

پاکستان پوسٹ آفس کی سرکاری جگہ منتقلی کے لئے نادرا آفس کی بلڈ نگ غربی سائیڈ میونسپل کمیٹی چوک اعظم کی عمارت کے عقب میں عرصہ دراز سے تعمیر شدہ کمرہ جات یا رورل ہیلتھ سنٹر کی خالی بلڈنگ کے رہاشی کواٹر میں سے کسی ایک جگہ پر شفٹ کر دیا جائے تو اس سے ایک تو ماہانہ کرایہ سے سرکاری فنڈ جو جا رہا ہے اسکی بچت ہو جائے گی اور سرکاری ادارہ سرکاری بلڈنگ میں شفٹ ہو جاے گا

پوسٹ آفس چوک اعظم میں مسائل کے حل کرنے کے لیے جو وعدہ ممبر قومی اسمبلی عبدالمجید نیازی کر کے گئے ہیں کیا پرانے پاکستان کے سیاسی نمائندوں کی طرح وہ وعدے وعدہ ہی رہے جائیں گئے یا نئے پاکستان میں تعمیرو ترقی کے نئے دور کے آغاز کے ساتھ پوسٹ آفس چوک اعظم کی سہولیات فرنیچر اور سٹاف کی فروانی سے ہو گا ۔

Tags: column by umer shakir
Previous Post

ڈیرہ غازیخان ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فائنل امتحانات 20 مئی 2019ء سے شروع ہوں گے

Next Post

ڈیرہ غازیخان ۔ پنجاب حکومت صوبہ بھر کے رمضان میں اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے ۔ ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

Next Post

ڈیرہ غازیخان ۔ پنجاب حکومت صوبہ بھر کے رمضان میں اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے ۔ ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
خدمت دیانت امانت کا سلوگن لیے قیام پاکستان سے ہی محکمہ ڈاک خانہ کے اہلکاران شب و روز باسیان وطن کی خدمت میں کوشاں ہیں ماضی میں تو پوسٹ مین ڈاکیہ کی قدر و منزلت کسی بھی بڑے آفیسر سے شہروں اور دیہاتوں میں زیادہ ہوتی تھی مگر گزرتے وقت اور مختلف سیاسی محکموں میں سرمایہ داروں کی دل چسپی کے سبب جہاں مملکت پاکستان میں دوسرے محکمہ جات روز بروز زبوں حالی کا شکار ہو رہے ہیں وہیں پاکستان پوسٹ کا محکمہ بھی مسائل کا شکار ہے پرائیویٹ کمپنیوں کے عالی شان دفاتر ذراءع ابلاغ میں اشتہار بازی سمیت مختلف حربوں کے سبب پاکستان پوسٹ آفس کا نظام پس پشت چلا گیا ہے اور اس سلسلہ میں سرمایہ دارانہ سوچ اور پاکستان پوسٹ کے آفیسران بالا کی پرائیویٹ کمپنیوں میں شراکت داری یا اپنے عزیزو اقارب کی بھاری تنخواہوں پر دل کش مرعات کے عوض ملازمتیں ہیں کہ نسل نو سے پاکستان پوسٹ آفس کی یاد ہی ختم کر دی گئی اس ضمن میں سرکاری پوسٹ مینوں کے بارے غفلت لا پرواہی کے سبب سنی سنائے جانے والی کہانیاں بھی ہیں جس کے سبب عام آدمی پاکستان پوسٹ سے بیزار ہوتے ہوئے اپنی ڈاک چند روپے خرچ کرنے کی بجائے سینکڑوں روپے خرچ کر کے نجی کمپنیوں کے سپرد کرتے ہیں جنوبی پنجاب کے پسماندہ مگر پررونق کاروباری شہر چوک اعظم میں پاکستان پوسٹ آفس کا دفتر اب بھی کرایہ کی دکانوں میں قائم ہے جہاں سٹاف کی شدید کمی ہے جبکہ فرنیچر بھی خستہ حال ہے پاکستان پوسٹ آفس کا دفتر تو چوک اعظم میں قائم ہو گیا مگر ماضی میں کامیاب ہونے والے عوامی نمائندوں میں سے کسی بھی قومی یا صوبائی اسمبلی کے نمائندہ نے پوسٹ آفس کے مسائل کے حل کے لیے کوئی آواز نہیں اٹھائی گی نہ ہی ماضی میں کسی عوامی نمائندے نے اپنی انتخابی مہم پاکستان پوسٹ آفس کی مسائل حل کرانے یا اسکی اپ گریڈیشن کے لیے کسی آواز اٹھانے کا ایجنڈا دیا پاکستان پوسٹ آفس سے تعلیمی بورڈز کی رول نمبر سلپیں رزلٹ کارڈز تعلیمی اسناد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی بکس مشقیں ٹیوٹر لیٹر مشقیں بیرونی صوبہ جات کے ڈرایونگ اور اسلحہ لائسنس بجلی ٹیلی فون کے بل جمع ہوتے ہیں علاوہ ازیں سرکاری محکمہ جات کے لیٹرز پوسٹل لاءف انشورنش سیونگ بنک سمیت کی سہولیات سے عوام الناس مستفید ہورہی ہے پاکستان پوسٹ آفس میں سہولیات کی کمی اور سرکاری جگہ پر اسکی منتقلی کے بارے کچھ عرصہ قبل جب میونسپل کمیٹی چوک اعظم کے کونسلر ماسڑرفیق کے ڈیرے پر رانا عبدالحفیظ سبحانی کی دعوت پر جب ایم این اے عبدالمجید خان نیازی تشریف لائے تو کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر محمد عمر شاکر سے مطالبہ کیا کہ چوک اعظم میں وفاقی حکومت کے تحت آنے والے محکمہ ڈاک خانہ کے چوک اعظم پوسٹ آفس کی اپ گریڈیشن کی جائے کرایہ کی دکانوں سے نکال کر اسے سرکاری بلڈنگ میں منتقل کیا جائے اور سٹاف کو بھرتی کیا جائے تاکہ بروقت ڈاک کی ترسیل ممکن ہو کرایہ کی دکانوں میں قائم پوسٹ آفس کی وجہ سے خواتین طالبات اور معلمات کو ڈاک بھیجتے یا وصول کرتے وقت شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے مرد و خواتین کے لیے وہاں بیٹھنے کی جگہ نہ ہے سخت گرمی یا سردی میں بھی موسمی شدت کو برداشت کرنا پڑتا ہے پاکستان پوسٹ آفس کی سرکاری جگہ منتقلی کے لئے نادرا آفس کی بلڈ نگ غربی سائیڈ میونسپل کمیٹی چوک اعظم کی عمارت کے عقب میں عرصہ دراز سے تعمیر شدہ کمرہ جات یا رورل ہیلتھ سنٹر کی خالی بلڈنگ کے رہاشی کواٹر میں سے کسی ایک جگہ پر شفٹ کر دیا جائے تو اس سے ایک تو ماہانہ کرایہ سے سرکاری فنڈ جو جا رہا ہے اسکی بچت ہو جائے گی اور سرکاری ادارہ سرکاری بلڈنگ میں شفٹ ہو جاے گا پوسٹ آفس چوک اعظم میں مسائل کے حل کرنے کے لیے جو وعدہ ممبر قومی اسمبلی عبدالمجید نیازی کر کے گئے ہیں کیا پرانے پاکستان کے سیاسی نمائندوں کی طرح وہ وعدے وعدہ ہی رہے جائیں گئے یا نئے پاکستان میں تعمیرو ترقی کے نئے دور کے آغاز کے ساتھ پوسٹ آفس چوک اعظم کی سہولیات فرنیچر اور سٹاف کی فروانی سے ہو گا ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.