ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) ۔ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے ماڈل بازار ڈیرہ غازیخان میں قائم رمضان بازار کا معائنہ کیا;252; انہوں نے اشیاء کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا;252; رمضان بازار میں لیموں کی کم مقدار میں موجودگی پر انتظامیہ کو زیادہ لیموں کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ;252; ایم پی اے نے رمضان بازار میں قائم میڈیکل کیمپ ، شکایات سیل اور دیگر کاونٹرز کا بھی دورہ کیا;252; ا س موقع پرا نہوں نے خریداری میں مصروف لوگوں سے بھی معلومات حاصل کیں جنہوں نے حکومت پنجاب کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا;252; ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غریب عوام کو معاشی ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں 19اشیاء کی مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے اقدامات تسلی بخش ہیں عوام کو خریداری کیلئے رمضان بازاروں کا رخ کرنا چاہیئے