ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان ) ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2018ء کے بی ایڈ پروگرامز (ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سال دورانیہ) کے فائنل امتحانات اور اس سمسٹر میں پیش کیے جانے والے تمام بیچلر سطح کے پروگرومز، تمام پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ (پی جی ڈی)، ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے تمام پروگرامز کے فائنل امتحانات 20 مئی 2019ء سے شروع ہورہے ہیں ۔ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ڈیرہ غازی خان کیمپس کی حدود میں بھی تحصیل سطح پر امتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کیمپس ڈیرہ غازی خان کے ڈائریکٹر قیصر عباس کاظمی کے مراسلہ کے مطابق یونیورسٹی نے امتحانات میں شرکت کے اہل تمام امیدواروں کو رول نمبر سلپ بذریہ ڈاک ارسال کردی ہیں ۔ اگر کسی امیدوار کو 15 مئی تک رول نمبر سلپ بذریعہ ڈاک نہ ملے تو انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر یونیورسٹی کی ویب ساءٹ https;584747;aiou;46;edu;46;pk;47;rollnoslips;46;asp سے ڈاوَن لوڈ کرکے پرنٹ حاصل کرلیں اور ڈپلیکیٹ رول نمبر سلپ حاصل کرنے کے لیے یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات یا ڈیرہ غازی خان ریجنل کیمپس سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں ۔ قیصر عباس کاظمی ریجنل ڈائریکٹرنے امیدواروں کو مزید ہدایت کی ہے کہ امیدوار کمرہ امتحان میں اپنے ساتھ اصل قومی شناختی کارڈ بھی ضرور لے کرجائیں ۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










