لیہ( صبح پا کستان )ماہ صیام کے دوران مستحقین کو معاشی ریلیف کی فراہمی کے لیے حکومت پنجاب مختلف اقدامات عمل میں لارہی ہے اور دو سو مستحقین میں 30کلو وزنی کچن ایٹمز پر رمضان فوڈ سکیم کے تحت فوڈ ہیمپرز کی تقسیم اس سلسلہ کی عملی کڑی ہے ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنربابربشیر نے ہلال احمر پنجاب کے توسط سے دو سو مستحقین مردو خواتین میں خوراک کے تھیلے تقسیم کرنے کے موقع پر کہی ۔ فوکل پرسن ہلا ل احمر پنجاب علی رضا مختیار ،سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مستحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو سو مستحقین کا انتخاب کرنے کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئر،بیت المال اور صحت کی خدمات حاصل کی گئیں اور خالصتاً شفاف بنیادوں پر تقسیم کیے گئے ہیں ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر بابربشیر ،علی رضا مختیار اور امیرعبداللہ سامٹیہ نے مستحقین میں خوراک کے تھیلے تقسیم کیے ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









