لیہ{ صبح پا کستان }سول کلب لیہ میں لان ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پزیر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم۔سالانہ عشائیہ۔ڈی سی لیہ کی خصوصی شرکت۔صحتمند معاشرہ کھیلوں کے بغیر ممکن نہیں۔تفصیلات کے مطابق سول کلب لیہ میں سالانہ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگیا ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات شلیڈ ہائے ٹرافیز تقسیم کی گئی آخر میں مہمانوں کو عشائیہ دیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر لیہ بابر بشیر نے کہا کہ صحتمند معاشرہ کے لیے کھیل بہت ضروری ہوتے ہیں سول کلب لیہ نے اس شاندار روایت کو سالہا سال سے برقرار رکھا ہوا ہے۔سول کلب کے سابق وائیس چئیرمین شیخ ذوالفقار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول کلب آئیندہ سال ڈویژنل سطح کے لان ٹینس کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گا۔کھلاڑیوں میں انعامات ڈپٹی کمشنر لیہ اور سابق چئیرمین بلدیہ لیہ حافظ محمد جمیل اور وائیس چئیرمین سول کلب محمد خالد نے تقسیم کیے کلب کی طرف معزز مہمانوں کو بھی شیلڈ پیش کی گئی۔تقریب میں ہیومن رائیٹس ڈویلپمنٹ آرگنائیزیشن ضلع لیہ کے صدر عنایت اللہ کاشف ایڈووکیٹ ۔آغا امام رضا ایڈووکیٹ سابق تحصیل ناظم منظور حسین جوتہ ۔سابق کونسلر اظہر خان ہانس۔سلیمان خان چانڈیہ۔اویس قرنی۔سینیر وکلا جلال حسین خان۔فقیر حسین خان ممبر پنجاب بار کونسل غلام مصطفی جونی۔اے سی لیہ کاشف نواز۔رانا زاہد۔مشتاق مانگٹ ۔پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول سید غلام عباس بخاری ۔ناصر محمود میرانی ۔ملک بلال جھکڑ ۔سپورٹس آفیسر امتیاز بھٹی ۔مہر منیر سمرا۔ممتاز محمود خان ۔رانا وسیم حیات ۔شیخ محمد اکرم ۔بہرہ یاب خان ۔احمد نواز کلیرہ ۔نعمان جکھڑ۔سابق امیدوار صوبائی اسمبلی کامران روحانی ۔زاہد ریاض ۔سمیت متعدد شخصیات و ممبران سول کلب نے شرکت کی۔نظامت کے فرائض شیخ ذوالفقار احمد اور شیخ شہزاد گل سیکرٹری سول کلب لیہ نے ادا کیے۔شیک شہزاد گل ایڈووکیٹ نے ڈی سی لیہ کو سول کلب کے مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر ڈی سی لیہ نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔تقریب تقسیم انعامات سے قبل نمائیشی میچ بھی کھیلا گیا