• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

داتا دربار لاہور کے باہر پولیس پر خودکش حملے میں 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید

webmaster by webmaster
مئی 8, 2019
in First Page, لاہور
0
داتا دربار لاہور کے باہر پولیس پر خودکش حملے میں 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید

لاہور: داتا دربار کے قریب پولیس کی گاڑی کے نزدیک خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید ہوگئے۔

ایس پی پولیس لائنزکے مطابق لاہورمیں داتا دربارکے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی کے نزدیک دھماکا ہوا، دھماکے میں 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید جب کہ 24 زخمی ہوئے جنہیں میواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ شہید ہونے والوں میں ایلیٹ اہلکارشاہد، سلیم اورعام شہری رفیق شامل ہے۔

جائے وقوع پرپولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔ دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی جس کی آواز دوردور تک سنی گئی ہے جب کہ گاڑی کوشدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے والی جگہ کی سیکیورٹی رینجرزنے سنبھال لی ہے۔

آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا خودکش تھا جس میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خودکش حملہ آور کی عمر 18 سے 20سال کے درمیان لگتی ہے، اس نے سیاہ شلوار قمیض اور کالا کوٹ پہن رکھا تھا، وہ ٹبی سٹی کی جانب سے پیدل پولیس کی گاڑی کے قریب آیا اور سامنے آکر دھماکہ کردیا، خودکش حملہ آور کے اعضا فرانزک کے لیے ارسال کردیے گئے ہیں، دھماکے میں 8 سے 10 کلو بارود استعمال کیا گیا اور خودکش جیکٹ دیسی ساختہ تھی جس میں آگ پکڑنے والا کیمیکل بھی شامل تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی جب کہ زخمیوں کوبہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے پولیس موبائل کے نزدیک دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس اورایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کی۔

وزیراعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا اورانتظامیہ کودھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی جب کہ اعلیٰ پولیس حکام اورسیف سٹیز اتھارٹی کے حکام کو بھی طلب کرلیا گیا۔

Post Views: 43
Tags: lahore news
Previous Post

کروڑ لعل عیسن ۔ فوڈ پوائیزنگ ، یا ؟ لسی پینے سے ایک ہی گھر کے 22 افراد بے ہوش

Next Post

سانحہ داتا دربار کی تحقیقات جاری ،تحقیقات مکمل ہونے پر آگاہ کریں گے،عثمان بزدار

Next Post
سانحہ داتا دربار کی تحقیقات جاری ،تحقیقات مکمل ہونے پر آگاہ کریں گے،عثمان بزدار

سانحہ داتا دربار کی تحقیقات جاری ،تحقیقات مکمل ہونے پر آگاہ کریں گے،عثمان بزدار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

آئین کے  آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
قومی/ بین الاقوامی خبریں

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات

by webmaster
اگست 22, 2026
0

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...

Read moreDetails
دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

اگست 2, 2026
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
لاہور: داتا دربار کے قریب پولیس کی گاڑی کے نزدیک خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید ہوگئے۔ ایس پی پولیس لائنزکے مطابق لاہورمیں داتا دربارکے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی کے نزدیک دھماکا ہوا، دھماکے میں 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید جب کہ 24 زخمی ہوئے جنہیں میواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ شہید ہونے والوں میں ایلیٹ اہلکارشاہد، سلیم اورعام شہری رفیق شامل ہے۔ جائے وقوع پرپولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔ دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی جس کی آواز دوردور تک سنی گئی ہے جب کہ گاڑی کوشدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے والی جگہ کی سیکیورٹی رینجرزنے سنبھال لی ہے۔ آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا خودکش تھا جس میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خودکش حملہ آور کی عمر 18 سے 20سال کے درمیان لگتی ہے، اس نے سیاہ شلوار قمیض اور کالا کوٹ پہن رکھا تھا، وہ ٹبی سٹی کی جانب سے پیدل پولیس کی گاڑی کے قریب آیا اور سامنے آکر دھماکہ کردیا، خودکش حملہ آور کے اعضا فرانزک کے لیے ارسال کردیے گئے ہیں، دھماکے میں 8 سے 10 کلو بارود استعمال کیا گیا اور خودکش جیکٹ دیسی ساختہ تھی جس میں آگ پکڑنے والا کیمیکل بھی شامل تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی جب کہ زخمیوں کوبہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے پولیس موبائل کے نزدیک دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس اورایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کی۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا اورانتظامیہ کودھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی جب کہ اعلیٰ پولیس حکام اورسیف سٹیز اتھارٹی کے حکام کو بھی طلب کرلیا گیا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.