لیہ(صبح پا کستان)عالمی یوم مزدور کے موقع پرمیونسپل کمیٹی لیہ ہال میں کی جا نےوالی تقریب سے چیئرمین میونسپل کمیٹی حافظ جمیل احمد خان،وائس چیئرمین سید گلزارحسین بخاری ایڈووکیٹ ،سماجی ورکر مہر اقبال سمرا،مزدور لیڈر مہر مشکور حسین سمرا،مہر نوید گل و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور حکمرانوں کو چاہئیے کہ وہ مزدوروں کی اجرت کے حوالے بنائے گئے قوانین پر سختی سے عمل درا;63;مد کروائیں ،مہنگائی کو سامنے رکھتے ہوئےمزدوروں کی کم از کم تنخواہ اتنی ضرور ہو کہ وہ اچھی غذا کھا اور بیمار ہونے کی صورت میں اپنا اور بچوں کا علاج کروا سکے اپنے بچوں کو تعلیم دلوا سکیں ;46; سوشل سیکورٹی فنڈز کا ا;63;ڈٹ کروایا جائے وہ کہاں اور کون خرچ کر رہا ہے;46; بہت سارے ادارے ملازمین کی ریکارڈ میں درج کی جانے والی تنخواہوں کی بجائےانہیں کم تنخواہیں دیتے ہیں ;46; یہ تخواہوں پر ڈکیتی ہے;46;انہوں نے کہا کہ صنعتی مزدوروں کے ساتھ ساتھ کسان مزدوروں کے تحفظ کے لیے بھی قوانین بنانے کی ضرورت ہے;46; کسان مزدوروں کا بہت زیادہ استحصال ہو رہا ہے;46; ان کی ا;63;واز اٹھانے والا کوئی نہیں ہم سول سوساءٹی کے انسان دوست لوگوں کے ساتھ مل کر ان کا بھر پور تحفظ کریں گے;46;چیئر مین میونسپل کمیٹی حافظ جمیل احمد خان نے لیہ میں سوشل سیکورٹی ادارے کے قیام،سوشل سیکورٹی ہسپتال و مزدورں کے حوالے سے دیگر ادارے بنانے کیلئے قرار داد پیش کی جس کو ہاءوس نے متفقہ منظور کیا،حافظ جمیل احمدخان کی تجویز پر ا;63;ج کے سٹیج پر مہمانوں کی نشستوں پر میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرز بیٹھیں گے اور باقی تمام سامعین کی نشستوں پر ہونگے