• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازی خان ۔ قیام امن کے لئے جان کی قربانی دینے والے ریجن کے 63 جوان اور افسران شہداء پولیس کا فخر ہیں ۔ آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز

webmaster by webmaster
مئی 2, 2019
in جنوبی پنجاب, سلائیڈ شوز
0
ڈیرہ غازی خان ۔ قیام امن کے لئے جان کی قربانی دینے والے ریجن کے 63 جوان اور افسران شہداء پولیس کا فخر ہیں ۔ آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز

ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) ۔ آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے ڈیرہ غازی خان کادورہ کیا ۔ آرپی او ڈیرہ غازیخان محمد عمر شیخ نے استقبال کیا ۔ پنجاب پولیس کے چاق وچوبند دستے نے آئی پنجاب کو سلامی پیش کی ۔ ثقافتی و فینسی ڈریس میں ملبوس ننھے بچوں نے گلدستے پیش کئے ۔ آئی جی پنجاب سے اراکین اسمبلی مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی ۔ ایم پی اے سردار احمد علی دریشک ۔ ایم پی اے فاروق امان اللہ ۔ وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کے خاوند اخوند ہمایوں رضا ،انیس الرحمان،شیخ سلیم ،ملک منور ثاقب سمیت دیگر نے ملاقات کی اور پولیس سے متعلق سفارشات پیش کیں ۔ آئی جی پنجاب نے ڈویژن کے پولیس شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں مالی امداد کے چیک دیئے ۔ شہداء کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ شہداء پولیس کا فخر اور بہادر جوان پولیس کا اثاثہ ہیں صوبہ میں 1466 اور ڈیرہ غازی خان ریجن کے 63 پولیس جوان اور افسران نے علاقہ میں امن وامان کے قیام کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ شہداء کے لواحقین کے کسی بھی سرکاری ادارہ میں جائز مسائل بروقت حل کرائے جائیں گے ۔ ہر دفتر میں عزت و احترام دلایا جائیگا ۔ آئی جی پنجاب عارف نوازنے پولیس کے شہداء کے لواحقین اور غازیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔ آر پی او آفس میں ریجن کے ڈی پی اوز عاطف نذیر،صلاح الدین غازی ۔ ہارون الرشید اور محمد طاہر سمیت دیگر افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آئی جی نے ڈی جی خان ریجن میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر بریفنگ لی آئی جی نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ پولیس کی فیملی کا ضلعی صدر ہسپتالوں میں ہر قسم کا علاج مفت ہوسکے ۔ بچوں کی اعلی نجی تعلیمی اداروں میں فیس کی پچاس فیصد رعایت دلائی جائے ۔ آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز نے پولیس لائنز میں اردل روم بھی لگایا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھانوں میں عوام کی عزت و تکریم کی جائے ۔ فورس میں نظم وضبط یقینی بنایا جائے ۔ کسی بھی پولیس جوان اور افسر کی قبضہ گروپ کی سرپرستی،غیر اخلاقی سرگرمی اور جرائم پیشہ عناصر سے تعلق ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائیگی ۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او محمد عمر شیخ،ڈی پی او عاطف نذیر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازیخان ریجن میں بہتر حکمت عملی اور مانیٹرنگ سے جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عارف نواز نے کہا کہ پولیس کا امیج بہتر کرنے کے لیے خود چل کر کانسٹیبل لیول تک ملاقاتیں کرکے وارننگ دے رہا ہوں ۔ پولیس جیسے خاندان میں کالی بھیڑوں کی کوئی گنجائش نہیں انکے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔ آر پی او محمد عمر شیخ نے کہا کہ ریجن کے پولیس ملازمین کی بروقت ترقی کے لئے بورڈ کا اجلاس منعقد کیا جائیگا ۔ مظفر گڑھ میں لیڈیز ہاسٹل کے قیام کےلئے ہرممکن کوشش کی جائیگی ۔ قبل ازیں پولیس ملازمین نے اپنے مسائل کے بارے میں آئی جی پنجاب سے کھل کر بات کی ۔ آئی جی پنجاب عارف نواز نے ڈی جی خان کے پولیس ملازمین اور افسران کو پولیس کے امیج کو بہتر کرنے کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے کی ہدایات جاری کیں ۔ دریں اثناء آئی جی نے بہتر کارکردگی کے حامل افسران اور جوانوں کو تعریفی اسناد دیں اورڈیرہ غازی خان میں پودا بھی لگایا ۔

 

Tags: d g khan news
Previous Post

لیہ ۔ میونسپل کمیٹی ہال میں یوم مزدور تقریب کے مہمان اعزازسینٹری ورکرزبنے ۔۔۔

Next Post

پنجاب میں پی ٹی آئی بلدیاتی نظام .. محمدصدیق پرہار

Next Post
پنجاب میں پی ٹی آئی بلدیاتی نظام  .. محمدصدیق پرہار

پنجاب میں پی ٹی آئی بلدیاتی نظام .. محمدصدیق پرہار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) ۔ آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے ڈیرہ غازی خان کادورہ کیا ۔ آرپی او ڈیرہ غازیخان محمد عمر شیخ نے استقبال کیا ۔ پنجاب پولیس کے چاق وچوبند دستے نے آئی پنجاب کو سلامی پیش کی ۔ ثقافتی و فینسی ڈریس میں ملبوس ننھے بچوں نے گلدستے پیش کئے ۔ آئی جی پنجاب سے اراکین اسمبلی مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی ۔ ایم پی اے سردار احمد علی دریشک ۔ ایم پی اے فاروق امان اللہ ۔ وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کے خاوند اخوند ہمایوں رضا ،انیس الرحمان،شیخ سلیم ،ملک منور ثاقب سمیت دیگر نے ملاقات کی اور پولیس سے متعلق سفارشات پیش کیں ۔ آئی جی پنجاب نے ڈویژن کے پولیس شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں مالی امداد کے چیک دیئے ۔ شہداء کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ شہداء پولیس کا فخر اور بہادر جوان پولیس کا اثاثہ ہیں صوبہ میں 1466 اور ڈیرہ غازی خان ریجن کے 63 پولیس جوان اور افسران نے علاقہ میں امن وامان کے قیام کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ شہداء کے لواحقین کے کسی بھی سرکاری ادارہ میں جائز مسائل بروقت حل کرائے جائیں گے ۔ ہر دفتر میں عزت و احترام دلایا جائیگا ۔ آئی جی پنجاب عارف نوازنے پولیس کے شہداء کے لواحقین اور غازیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔ آر پی او آفس میں ریجن کے ڈی پی اوز عاطف نذیر،صلاح الدین غازی ۔ ہارون الرشید اور محمد طاہر سمیت دیگر افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آئی جی نے ڈی جی خان ریجن میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر بریفنگ لی آئی جی نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ پولیس کی فیملی کا ضلعی صدر ہسپتالوں میں ہر قسم کا علاج مفت ہوسکے ۔ بچوں کی اعلی نجی تعلیمی اداروں میں فیس کی پچاس فیصد رعایت دلائی جائے ۔ آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز نے پولیس لائنز میں اردل روم بھی لگایا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھانوں میں عوام کی عزت و تکریم کی جائے ۔ فورس میں نظم وضبط یقینی بنایا جائے ۔ کسی بھی پولیس جوان اور افسر کی قبضہ گروپ کی سرپرستی،غیر اخلاقی سرگرمی اور جرائم پیشہ عناصر سے تعلق ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائیگی ۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او محمد عمر شیخ،ڈی پی او عاطف نذیر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازیخان ریجن میں بہتر حکمت عملی اور مانیٹرنگ سے جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عارف نواز نے کہا کہ پولیس کا امیج بہتر کرنے کے لیے خود چل کر کانسٹیبل لیول تک ملاقاتیں کرکے وارننگ دے رہا ہوں ۔ پولیس جیسے خاندان میں کالی بھیڑوں کی کوئی گنجائش نہیں انکے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔ آر پی او محمد عمر شیخ نے کہا کہ ریجن کے پولیس ملازمین کی بروقت ترقی کے لئے بورڈ کا اجلاس منعقد کیا جائیگا ۔ مظفر گڑھ میں لیڈیز ہاسٹل کے قیام کےلئے ہرممکن کوشش کی جائیگی ۔ قبل ازیں پولیس ملازمین نے اپنے مسائل کے بارے میں آئی جی پنجاب سے کھل کر بات کی ۔ آئی جی پنجاب عارف نواز نے ڈی جی خان کے پولیس ملازمین اور افسران کو پولیس کے امیج کو بہتر کرنے کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے کی ہدایات جاری کیں ۔ دریں اثناء آئی جی نے بہتر کارکردگی کے حامل افسران اور جوانوں کو تعریفی اسناد دیں اورڈیرہ غازی خان میں پودا بھی لگایا ۔  
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.