• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون کثرت رائے سے منظور

webmaster by webmaster
اپریل 30, 2019
in First Page, لاہور
0
پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون کثرت رائے سے منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم مسترد کئے جانے کے باوجود نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظور کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کا مسود ہ قانون منظور کرلیا ہے،اور منظور کردہ بل آج ہی گورنرپنجاب کو منظوری کے لئے بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، گورنر کی منظوری اورگزٹ نوٹیفیکشن ہوتے ہی بلدیاتی ادارے تحلیل ہوجائیں گے۔

اپوزیشن نے بل کی منظوری کے خلاف ایوان کے اندر بنچوں پر کھڑے ہو کر بھرپور احتجاج کیا، ترامیم مسترد ہونے پر ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور ایوان میں شور شرابا کرتے ہوئے نیا بلدیاتی نظام نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔

حکومت پنجاب کے مطابق منظور کردہ بل گورنرپنجاب کی منظوری بلدیاتی ادارے تحلیل ہونے کے بعد بلدیاتی اداروں کا ایک سال کے اندر انتخاب کروایا جائے گا، نئے انتخاب تک بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر مقرر ہوں گے، بلدیاتی اداروں کو چالیس ارب کا بجٹ دیاجائے گا، جب کہ 22 ہزار ویلیج کونسل قائم ہوں گی ،138 تحصیل کونسل کے انتخاب ہوں گے۔

منظور ہونے والے نئے بل کے مسودے کے مطابق نئے نظا م میں ویلیج کونسل اور شہروں میں محلہ کونسل کا انتخاب غیر جماعتی بنیادوں پر ہوگا، تحصیل اور میونسپل کی سطح پر انتخاب جماعتی بنیادوں پر ہوگا، سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات کے لئے اپنے اپنے پینل دیں گی، بل کے تحت تحصیل اور ویلیج کونسل کا نظام قائم ہوگا۔ بل کی منظوری کے بعدضلع کونسل اور یونین کونسل کا نظام ختم ہو جائے گا، شہروں میں میونسپل اور محلہ کونسل جبکہ دیہات میں تحصیل اور ویلیج کونسل ہو گی، ویلیج کونسل اورمحلہ کونسل میں فری لسٹ الیکشن ہوگا، زیادہ ووٹ لینے والا چیئرمین ہوگا، زیادہ سے کم ووٹ کی طرف عہدوں کی بالترتیب نمائندگی ہوگی۔

بل کے متن میں تحریر ہے کہ لوکل گورنمنٹ تحصیل کونسل، ویلیج کونسل، نیبر ہڈ کونسل ، میونسپل کارپوریشن اور میٹروپولیٹن پر مشتمل ہوگا، پنجاب کے 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کو میٹروپولیٹن کا درجہ دیاجائے گا، میٹروپولیٹن اسمبلی کی تعداد زیادہ سے زیادہ تعداد55اور کم سے کم 8 ہوگی، بلدیاتی انتخابات میں میئر اور اسپیکر کے لئے تعلیم کی شرط ختم کر دی گئی ہے، اور بلدیاتی اسمبلی کاسپیکر کنوئینر کہلائے گا۔

بل کے مطابق بلدیاتی اداروں کی مدت چار سال کر دی گئی ہے، بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کی عمر کم سے کم 25 سال مقرر کی گئی ہے، اقلیتی علاقے میں اقلیتی نمائندہ ہی الیکشن لڑ سکے گا، نوجوانوں کی مخصوص نشستیں ختم کردی گئی ہیں، ویلج کونسل اور نیبرہڈ کونسل کی اسمبلیوں میں فیصلہ شو آف ہینڈ کے ذریعے ہو گا۔

بل کے متن کے مطابق بل نافذ العمل ہونے کے بعد بلدیاتی اداروں کے انتخابات ایک سال کےاندر کروائے جائیں گے، پہلے اور آخری سال مئیر ، ڈپٹی مئیراور چئیرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں ہو سکے گا، بلدیاتی اداروں میں کوئی بھی ترقیاتی کام کروانے کےلئے قرارداد لانی ضروری ہو گی۔

Tags: lahore news
Previous Post

کم عمری کی شادی پرپابندی کابل سینیٹ سے بھی منظور

Next Post

سا بقہ مسلم لیگ ن کے سا بقہ دور میں پنجاب حکومت کی لیہ ڈویژن بناءو کمیٹی اور لیہ ڈویژن کی ریکمنڈیشن کتنا افسانہ ہے اور کتنی حقیقت .. انجم صحرائی

Next Post
سا بقہ مسلم لیگ ن کے سا بقہ دور میں پنجاب حکومت کی لیہ ڈویژن بناءو کمیٹی اور لیہ ڈویژن کی ریکمنڈیشن کتنا افسانہ ہے اور کتنی حقیقت .. انجم صحرائی

سا بقہ مسلم لیگ ن کے سا بقہ دور میں پنجاب حکومت کی لیہ ڈویژن بناءو کمیٹی اور لیہ ڈویژن کی ریکمنڈیشن کتنا افسانہ ہے اور کتنی حقیقت .. انجم صحرائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم مسترد کئے جانے کے باوجود نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظور کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کا مسود ہ قانون منظور کرلیا ہے،اور منظور کردہ بل آج ہی گورنرپنجاب کو منظوری کے لئے بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، گورنر کی منظوری اورگزٹ نوٹیفیکشن ہوتے ہی بلدیاتی ادارے تحلیل ہوجائیں گے۔ اپوزیشن نے بل کی منظوری کے خلاف ایوان کے اندر بنچوں پر کھڑے ہو کر بھرپور احتجاج کیا، ترامیم مسترد ہونے پر ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور ایوان میں شور شرابا کرتے ہوئے نیا بلدیاتی نظام نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔ حکومت پنجاب کے مطابق منظور کردہ بل گورنرپنجاب کی منظوری بلدیاتی ادارے تحلیل ہونے کے بعد بلدیاتی اداروں کا ایک سال کے اندر انتخاب کروایا جائے گا، نئے انتخاب تک بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر مقرر ہوں گے، بلدیاتی اداروں کو چالیس ارب کا بجٹ دیاجائے گا، جب کہ 22 ہزار ویلیج کونسل قائم ہوں گی ،138 تحصیل کونسل کے انتخاب ہوں گے۔ منظور ہونے والے نئے بل کے مسودے کے مطابق نئے نظا م میں ویلیج کونسل اور شہروں میں محلہ کونسل کا انتخاب غیر جماعتی بنیادوں پر ہوگا، تحصیل اور میونسپل کی سطح پر انتخاب جماعتی بنیادوں پر ہوگا، سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات کے لئے اپنے اپنے پینل دیں گی، بل کے تحت تحصیل اور ویلیج کونسل کا نظام قائم ہوگا۔ بل کی منظوری کے بعدضلع کونسل اور یونین کونسل کا نظام ختم ہو جائے گا، شہروں میں میونسپل اور محلہ کونسل جبکہ دیہات میں تحصیل اور ویلیج کونسل ہو گی، ویلیج کونسل اورمحلہ کونسل میں فری لسٹ الیکشن ہوگا، زیادہ ووٹ لینے والا چیئرمین ہوگا، زیادہ سے کم ووٹ کی طرف عہدوں کی بالترتیب نمائندگی ہوگی۔ بل کے متن میں تحریر ہے کہ لوکل گورنمنٹ تحصیل کونسل، ویلیج کونسل، نیبر ہڈ کونسل ، میونسپل کارپوریشن اور میٹروپولیٹن پر مشتمل ہوگا، پنجاب کے 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کو میٹروپولیٹن کا درجہ دیاجائے گا، میٹروپولیٹن اسمبلی کی تعداد زیادہ سے زیادہ تعداد55اور کم سے کم 8 ہوگی، بلدیاتی انتخابات میں میئر اور اسپیکر کے لئے تعلیم کی شرط ختم کر دی گئی ہے، اور بلدیاتی اسمبلی کاسپیکر کنوئینر کہلائے گا۔ بل کے مطابق بلدیاتی اداروں کی مدت چار سال کر دی گئی ہے، بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کی عمر کم سے کم 25 سال مقرر کی گئی ہے، اقلیتی علاقے میں اقلیتی نمائندہ ہی الیکشن لڑ سکے گا، نوجوانوں کی مخصوص نشستیں ختم کردی گئی ہیں، ویلج کونسل اور نیبرہڈ کونسل کی اسمبلیوں میں فیصلہ شو آف ہینڈ کے ذریعے ہو گا۔ بل کے متن کے مطابق بل نافذ العمل ہونے کے بعد بلدیاتی اداروں کے انتخابات ایک سال کےاندر کروائے جائیں گے، پہلے اور آخری سال مئیر ، ڈپٹی مئیراور چئیرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں ہو سکے گا، بلدیاتی اداروں میں کوئی بھی ترقیاتی کام کروانے کےلئے قرارداد لانی ضروری ہو گی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.