لیہ (صبح پا کستان) ا لخدمت فاونڈیشن لیہ چیرٹی ڈنر۔۔مقامی میرج ہال میں پروقار تقریب ۔۔400 سے زائد مرد و خواتین شرکاء نے 73 لاکھ سے زائد عطیات لیہ الخدمت کے زیر انتظام آرفن کےئر ،الخدمت میٹرنٹی ہسپتال،ڈایگناسسٹک لیب اور دیگر منصوبوں کے لئے دیے۔تقریب سے کلیدی خطاب کرتے ہوے احمد جمیل راشد اسسٹنٹ جرنل سیکرٹری الخدمت فاؤ نڈیشن پاکستان نے کہا کہ الخدمت ملک بھر کی سب سے بڑی آرگنائزیشن اپنے ہزاروں والینٹرز کی معاونت سے دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ہزاروں یتیم بچے الخدمت کے زیر اہتمام آغوش سینٹرز اور آرفن پروگرام کے تحت زیر کفالت ہیں۔راؤ ظفر اقبال سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب نے شرکاء سے اپیل کرتے ہوئے زیرتعمیر ہسپتال چوک اعظم روڈ مجوزہ مالیت 6 کروڑ کے لیے فنڈ ریزنگ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال لیہ کی عوام کے لیے خدمت کی عظیم مثال ہو گا۔ صدر الخدمت فاونڈیشن لیہ رضوان احمد خان نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر میں ہماری خدمات اہل خیر کے تعاون سے شفاف ریکارڈ رکھتی ہیں اور وصول ہونے والے عطیات امانت داری کے ساتھ خرچ کیے جائینگے۔پروگرام کا اہم سیگمنٹ مزاحیہ شاعر، سکرپٹ رائٹر حسب حال پروگرام ڈاکٹر طاہر شہیر نے مزاحیہ شاعری سے شرکاء کو محظوظ کرتے ہوے خوب داد سمیٹی۔