• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ڈویژن بناؤ۔ ایک نشست کا بیان .. تحریر: پروفیسر گل محمد خان

webmaster by webmaster
اپریل 22, 2019
in کالم
1
لیہ ڈویژن بناؤ۔ ایک نشست کا بیان	..  تحریر: پروفیسر گل محمد خان

لیہ ڈویژن بناؤ۔ ایک نشست کا بیان تحریر: پروفیسر گل محمد خان

1۔ 20اپریل کو عبدالرحمن فریدی کا فون ملا کہ کل، 21اپریل کو 5بجے شام پریس کلب لیہ میں ایک نشست بسلسلہ لیہ ڈویژن بناؤمیں شمولیت کی دعوت دی۔ میں نے اس سے پہلے کبھی اس نکتہ پر زیادہ غورو فکر نہیں کیا تھا۔ مجھے اشتیاق ہوا کہ لیہ کے رہائشی ہونے کے باوجود میرے دل میں یہ خواہش کیوں پیدا نہیں ہوئی ۔
اتوار شام 5:30پر پریس کلب پہنچا تو 3،4 لوگو ں کو دیکھ کر لگا کہ میں بہت جلدی پہنچ گیا ہوں حالانکہ میں آدھ گھنٹہ لیٹ پہنچا تھا۔ بلکہ 5:20پر فریدی صاحب کو کال کی جو راستے میں ہونے کی وجہ سے وصول نہ کر سکا تھا۔فریدی صاحب کے چہرے پر کچھ پریشانی کے آثار تھے کہ مہمان کم ہیں۔ خیر پروگرا م شروع ہو گیا۔ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد آہستہ آہستہ لوگوں کی آمد میں بھی اضافہ ہو تا گیا۔ اس نشست میں جسے” مشاورتی نشست "کا نام دیا گیا تھا۔ شہر کے مختلف طبقہ کے نمایاں لوگوں نے شرکت کی۔ اور تمام لوگوں کو بار ی باری سٹیج پر دعوت دی گئی۔ سیاستدانوں میں اصغر علی گجر ، ہاشم تھند، بدر منیر،قاضی احسان اللہ ، سیٹھ اسلم، حافظ جمیل موجود تھے تاجروں سے واحد بخش باروی، احسان اللہ ، عامر انصاری، وکلاء سے ارشد اسلم سیہڑ، غلام مرتضیٰ ملیانی، اساتذہ سے رانا سلطان محمود ، ڈاکٹر ظفر عالم ظفری ، ڈاکٹر اختر وہاب، ڈاکٹر مزمل، ڈاکٹر امیر محمد ، شمشاد سرائی تھے۔
2۔ بذات خود سماجی کارکن عمران علی شاہ کے علاوہ بھی بہت سے لوگ مغرب تک شامل ہو تے رہے۔ مغرب کی نماز کا وقفہ کے بعد چائے سے تواضع کی گئی اور عشاء کی نماز تک تقریب جاری رہی۔ صحافیوں میں سے میزبان عبدالرحمن فریدی صاحب، انجم صحرائی، شوق صاحب، زاہد واندر، کامران تھند ملک مقبول الٰہی، باجوہ وغیرہ بھی تقریب میں شامل رہے۔
تقریب میں شامل مختلف طبقہ ہائے زندگی نے اپنے اپنے انداز سے لیہ ڈویژن بناؤ کے مطالبہ کو Justifyکرنے کی کوشش کی اور اس مطالبہ کو حقیقت تک پہنچانے کی ترکیب سازی کا نقشہ بھی کھینچنے کی کوشش کی۔ جناب چوہدری اصغر گجر صاحب نے اس تحریک کو آگے بڑھانے کے لیے ایک نظام کی تشکیل کی طرف توجہ مبذول فرمائی۔
ڈاکٹر ظفر عالم ظفری صاحب نے حکومتی عوامی نمائندوں کی غیر موجودگی کی جانب توجہ مبذول فرمائی۔ انہوں نے کہا” اگر ہمارے اندر جرات ہو تو نمائندے اس تحریک سے غائب نہیں ہو سکتے۔”ہمیں منتخب نمائندوں پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ وہ حکومتی ایوانوں میں اس مطالبہ کو منوا سکیں۔ اس مطالبہ کی بنیاد لسانی یا علاقائی کی بجائے انسانی حقوق کی پامالی پر کی جائے۔ ڈیرہ غازی آنے اور جانے سے عوام کو حقوق کے حصول کیلئے بہت سی شکایات کا سامنا ہے ۔ چوہدری مقبول الٰہی صاحب نے اس مطالبہ میں زیادہ سے زیادہ عوام کی شرکت یقینی بنانے کیلئے دستخط کروانے کی مہم کا اغاز کیا۔ اور اس ممکنہ حد تک ضلع لیہ کے افراد کو دستخط کے ذریعے شامل کرنے کا بیڑا اٹھایا۔
3۔ ڈاکٹر مزمل صاحب نے مقامی سطح پر تحریک چلانے کے ساتھ لاہور میں بھی اس کے حق میں مختلف فورمز کے ذریعے ابھارنے کی تجویز دی۔ مزمل صاحب نے اس مطالبہ کی بنیاد لسانی یا علاقائی فرق کی بجائے انسانی ترقی کیلئے لازمی قرار دی۔ لیہ کے مہاجر ، سرائیکی، پنجابی، سب کا یہ مطالبہ ہے۔ لہٰذ ا اس کا تعلق سرائیکی کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔ بلکہ لیہ کی ترقی کے لیے اس کا ڈویژن بننا ناگزیر ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ تونسہ، کوٹ ادو، بھکر اضلاع پر مشتمل ڈویژن میں لیہ کو مرکزی حیثیت حاصل ہونے کی وجہ سے اسے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کا درجہ دیا جائے مزید برآں ضلع لیہ میں بہت سی سرکاری جگہ موجود ہے۔ جہاں پر ڈویژنل دفاتر بآسانی بنائے جا سکتے ہیں۔
مہر اختر وہاب صاحب نے لیہ کی تاریخی حیثیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا :یہ میرے لیے یہ ایک نئی بات تھی کہ لیہ صوبائی ہیڈ کوارٹر بھی رہاہے ۔ ڈویژنل اور پھر تحصیل سے ضلع۔ لہٰذا یہ لیہ ڈویژن کا مطالبہ یقینی بنانا چاہیے۔
ہاشم سہو صاحب نے اپنی حمایت کا یقین دلایا بلکہ یکم مئی )لیبرڈے ( پر اس مطالبہ کو متعارف کروانے کی ذمہ داری بھی لی ہے۔
سیٹھ اسلم صاحب نے بتایا کہ اس مطالبے پر ہم لوگوں نے پہلے ہی تحریک کا آغاز کیا تھا۔ لیکن مہر اعجاز احمد اچلانہ تک پہنچ کر یہ تحریک ختم ہو گئی تھی ۔
حافظ جمیل صاحب نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی لیہ میں ایک کونسلر کی تحریک پر لیہ ڈویژن بناؤ پیش ہوئی ہے۔ جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ اور انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ باقی تحصیل کے ایوانوں سے بھی ایسی قرارداد پاس کرانے کی کوشش کی جائے گی۔
کامران تھند نمائندہ "رائل نیوز "نے اس تحریک کا سہرا لیہ کے قلمکاروں کے نام کرنے کا کہا کہ سیاستدان اس سے بے خبر رہے ہیں۔
آخر میں21اپریل کے حوالے سے علامہ اقبال کی روح کے ایصال ثواب کیلئے حافظ جمیل صاحب نے فاتحہ خوانی کی۔
جب یہ نشست ختم ہوئی تو تمام لوگ بہت خوش تھے۔ اور خاص کر عبدالرحمن فریدی صاحب جنہیں ڈر تھا کہ مہمان شاید نہ پہنچیں گے۔
میں جب پریس کلب سے نکلا تو میرے اندر عجیب سی طاقت موجود تھی اور ایک خوشی کا احساس تھا کہ لیہ کے شہری اپنے حقوق کو پہچانتے ہیں اور انہیں حاصل کرنے کیلئے بروقت آواز اٹھانے کی قوت بھی رکھتے ہیں۔میری دعا ہے یہ تحریک جس کا آغاز پریس کلب میں عبدالرحمن فریدی اور ان کے ساتھیوں نے کیا اللہ تعالیٰ "لیہ کے تمام شعبوں سے منسلک افراد کو اسے کامیاب کرانے کی ہمت دے۔ "(آمین)
03006762399
gmkhan.ly@gmail.com

Tags: column by gull mohammad khan
Previous Post

تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران اراکین کا عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

Next Post

چوک اعظم۔ دینی مدارس تعلیمات اسلامیہ کی ترویج واشاعت میں شب و روز کو شاں ہیں۔. علامہ عبدالرشید حجازی

Next Post
چوک اعظم۔ دینی مدارس تعلیمات اسلامیہ کی ترویج واشاعت میں شب و روز کو شاں ہیں۔. علامہ عبدالرشید حجازی

چوک اعظم۔ دینی مدارس تعلیمات اسلامیہ کی ترویج واشاعت میں شب و روز کو شاں ہیں۔. علامہ عبدالرشید حجازی

Comments 1

  1. Muhammad ikram Sadiq says:
    7 سال ago

    I read this on sir Gul muhammad Facebook timeline , great initiative by layyah peoples.but i want to mention that bhakkar is beter option.
    Why? Because bhakkar is central of Lays and mianwali. Bhakkar mianwali , layyah and dera ismail khan

    جواب دیں

Muhammad ikram Sadiq کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
1۔ 20اپریل کو عبدالرحمن فریدی کا فون ملا کہ کل، 21اپریل کو 5بجے شام پریس کلب لیہ میں ایک نشست بسلسلہ لیہ ڈویژن بناؤمیں شمولیت کی دعوت دی۔ میں نے اس سے پہلے کبھی اس نکتہ پر زیادہ غورو فکر نہیں کیا تھا۔ مجھے اشتیاق ہوا کہ لیہ کے رہائشی ہونے کے باوجود میرے دل میں یہ خواہش کیوں پیدا نہیں ہوئی ۔ اتوار شام 5:30پر پریس کلب پہنچا تو 3،4 لوگو ں کو دیکھ کر لگا کہ میں بہت جلدی پہنچ گیا ہوں حالانکہ میں آدھ گھنٹہ لیٹ پہنچا تھا۔ بلکہ 5:20پر فریدی صاحب کو کال کی جو راستے میں ہونے کی وجہ سے وصول نہ کر سکا تھا۔فریدی صاحب کے چہرے پر کچھ پریشانی کے آثار تھے کہ مہمان کم ہیں۔ خیر پروگرا م شروع ہو گیا۔ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد آہستہ آہستہ لوگوں کی آمد میں بھی اضافہ ہو تا گیا۔ اس نشست میں جسے" مشاورتی نشست "کا نام دیا گیا تھا۔ شہر کے مختلف طبقہ کے نمایاں لوگوں نے شرکت کی۔ اور تمام لوگوں کو بار ی باری سٹیج پر دعوت دی گئی۔ سیاستدانوں میں اصغر علی گجر ، ہاشم تھند، بدر منیر،قاضی احسان اللہ ، سیٹھ اسلم، حافظ جمیل موجود تھے تاجروں سے واحد بخش باروی، احسان اللہ ، عامر انصاری، وکلاء سے ارشد اسلم سیہڑ، غلام مرتضیٰ ملیانی، اساتذہ سے رانا سلطان محمود ، ڈاکٹر ظفر عالم ظفری ، ڈاکٹر اختر وہاب، ڈاکٹر مزمل، ڈاکٹر امیر محمد ، شمشاد سرائی تھے۔ 2۔ بذات خود سماجی کارکن عمران علی شاہ کے علاوہ بھی بہت سے لوگ مغرب تک شامل ہو تے رہے۔ مغرب کی نماز کا وقفہ کے بعد چائے سے تواضع کی گئی اور عشاء کی نماز تک تقریب جاری رہی۔ صحافیوں میں سے میزبان عبدالرحمن فریدی صاحب، انجم صحرائی، شوق صاحب، زاہد واندر، کامران تھند ملک مقبول الٰہی، باجوہ وغیرہ بھی تقریب میں شامل رہے۔ تقریب میں شامل مختلف طبقہ ہائے زندگی نے اپنے اپنے انداز سے لیہ ڈویژن بناؤ کے مطالبہ کو Justifyکرنے کی کوشش کی اور اس مطالبہ کو حقیقت تک پہنچانے کی ترکیب سازی کا نقشہ بھی کھینچنے کی کوشش کی۔ جناب چوہدری اصغر گجر صاحب نے اس تحریک کو آگے بڑھانے کے لیے ایک نظام کی تشکیل کی طرف توجہ مبذول فرمائی۔ ڈاکٹر ظفر عالم ظفری صاحب نے حکومتی عوامی نمائندوں کی غیر موجودگی کی جانب توجہ مبذول فرمائی۔ انہوں نے کہا" اگر ہمارے اندر جرات ہو تو نمائندے اس تحریک سے غائب نہیں ہو سکتے۔"ہمیں منتخب نمائندوں پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ وہ حکومتی ایوانوں میں اس مطالبہ کو منوا سکیں۔ اس مطالبہ کی بنیاد لسانی یا علاقائی کی بجائے انسانی حقوق کی پامالی پر کی جائے۔ ڈیرہ غازی آنے اور جانے سے عوام کو حقوق کے حصول کیلئے بہت سی شکایات کا سامنا ہے ۔ چوہدری مقبول الٰہی صاحب نے اس مطالبہ میں زیادہ سے زیادہ عوام کی شرکت یقینی بنانے کیلئے دستخط کروانے کی مہم کا اغاز کیا۔ اور اس ممکنہ حد تک ضلع لیہ کے افراد کو دستخط کے ذریعے شامل کرنے کا بیڑا اٹھایا۔ 3۔ ڈاکٹر مزمل صاحب نے مقامی سطح پر تحریک چلانے کے ساتھ لاہور میں بھی اس کے حق میں مختلف فورمز کے ذریعے ابھارنے کی تجویز دی۔ مزمل صاحب نے اس مطالبہ کی بنیاد لسانی یا علاقائی فرق کی بجائے انسانی ترقی کیلئے لازمی قرار دی۔ لیہ کے مہاجر ، سرائیکی، پنجابی، سب کا یہ مطالبہ ہے۔ لہٰذ ا اس کا تعلق سرائیکی کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔ بلکہ لیہ کی ترقی کے لیے اس کا ڈویژن بننا ناگزیر ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ تونسہ، کوٹ ادو، بھکر اضلاع پر مشتمل ڈویژن میں لیہ کو مرکزی حیثیت حاصل ہونے کی وجہ سے اسے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کا درجہ دیا جائے مزید برآں ضلع لیہ میں بہت سی سرکاری جگہ موجود ہے۔ جہاں پر ڈویژنل دفاتر بآسانی بنائے جا سکتے ہیں۔ مہر اختر وہاب صاحب نے لیہ کی تاریخی حیثیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا :یہ میرے لیے یہ ایک نئی بات تھی کہ لیہ صوبائی ہیڈ کوارٹر بھی رہاہے ۔ ڈویژنل اور پھر تحصیل سے ضلع۔ لہٰذا یہ لیہ ڈویژن کا مطالبہ یقینی بنانا چاہیے۔ ہاشم سہو صاحب نے اپنی حمایت کا یقین دلایا بلکہ یکم مئی )لیبرڈے ( پر اس مطالبہ کو متعارف کروانے کی ذمہ داری بھی لی ہے۔ سیٹھ اسلم صاحب نے بتایا کہ اس مطالبے پر ہم لوگوں نے پہلے ہی تحریک کا آغاز کیا تھا۔ لیکن مہر اعجاز احمد اچلانہ تک پہنچ کر یہ تحریک ختم ہو گئی تھی ۔ حافظ جمیل صاحب نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی لیہ میں ایک کونسلر کی تحریک پر لیہ ڈویژن بناؤ پیش ہوئی ہے۔ جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ اور انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ باقی تحصیل کے ایوانوں سے بھی ایسی قرارداد پاس کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ کامران تھند نمائندہ "رائل نیوز "نے اس تحریک کا سہرا لیہ کے قلمکاروں کے نام کرنے کا کہا کہ سیاستدان اس سے بے خبر رہے ہیں۔ آخر میں21اپریل کے حوالے سے علامہ اقبال کی روح کے ایصال ثواب کیلئے حافظ جمیل صاحب نے فاتحہ خوانی کی۔ جب یہ نشست ختم ہوئی تو تمام لوگ بہت خوش تھے۔ اور خاص کر عبدالرحمن فریدی صاحب جنہیں ڈر تھا کہ مہمان شاید نہ پہنچیں گے۔ میں جب پریس کلب سے نکلا تو میرے اندر عجیب سی طاقت موجود تھی اور ایک خوشی کا احساس تھا کہ لیہ کے شہری اپنے حقوق کو پہچانتے ہیں اور انہیں حاصل کرنے کیلئے بروقت آواز اٹھانے کی قوت بھی رکھتے ہیں۔میری دعا ہے یہ تحریک جس کا آغاز پریس کلب میں عبدالرحمن فریدی اور ان کے ساتھیوں نے کیا اللہ تعالیٰ "لیہ کے تمام شعبوں سے منسلک افراد کو اسے کامیاب کرانے کی ہمت دے۔ "(آمین) 03006762399 gmkhan.ly@gmail.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.