لیہ {صبح پا کستان }لیہ ڈویژن کے طے شدہ منصوبہ کا ڈراپ ہونا منتخب نمائیندوں کی نا اہلی ہے۔جب بھکر اور کوٹ ادو کے سیاستدانوں نے لیہ ڈویژن کے قیام کی منظوری دے دی تھی تو اب لیہ کے منتخب نمائیندوں کو کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔لیہ ڈویژن ہی سب اہالیان اضلاع کو سوٹ کرتا ہے۔ہیومین رائیٹس ڈویلپمنٹ آرگنائیزیشن ضلع لیہ کے زیر اہتمام لیہ ڈویژن کا قیام کیوں ضروری اور اس حوالے سے منتخب نمائیندوں کا کردار کے موضوع پر منعقد کیے گئے ڈائیلاگ میں مختلف دانشوروں وکلا اور سماجی رہنماؤں نے کیا۔عنایت اللہ کاشف ایڈووکیٹ صدر ہیومین رائیٹس ڈویلپمنٹ آرگنائیزیشن ضلع لیہ نے کہا کہ لیہ ڈویژن کا قیام گردو ونواح کے عوام کی سہولت کے لیے ضروری ہے۔لیہ کوٹ ادو بھکر پر مشتمل ڈویژن ان اضلاع کی عوام کے لیے نہایت سودمند ثابت ہو گا کیونکہ لیہ سنٹر بن جاتا ہے۔گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے پرنسپل مہر اختر وہاب نے کہا کہ تاریخی اعتبار سے کمشنری رہا ہے اسی لیے بھی لیہ کا ڈویژن بننا ضروری ہے۔آغا امام رضا ایڈووکیٹ نے کہا کہ جب بھکر اور کوٹ ادو کے منتخب نمائیندوں نے لیہ ڈویژن کے قیام کے لیے رضا مندی دے دی تھی تو پھر لیہ کے منتخب نمائیندوں کی عدم توجہی کے باعث منصوبہ ڈراپ ہونا بہت بڑی زیادتی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما ملک عبد الرشید بودلہ نے کہا کہ موجودہ منتخب نمائندے لیہ ڈویژن کے قیام میں دلچسپی لیتے تو لیہ ڈویژن ڈراپ نہیں ہو سکتا تھا۔معروف مزدور رہنما ناصر جعفری نے کہا کہ لیہ ڈویژن کے قیام سے مزدوروں کے مسائل میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے۔معروف سماجی رہنما رضوان مرزا نے کہا کہ لیہ کے کسی منتخب نمائندہ نے نا تو قومی اسمبلی میں لیہ ڈویژن کے قیام کے لیے آواز بلند کی نہ کسی ممبر صوبائی اسمبلی نے آواز بلند کی۔شیخ محمد نصراللہ ایڈووکیٹ نے کہا جب تک عوام اپنے طبقے میں سے نمائندے منتخب نہیں کرے گی موجودہ نمائیندگان سے خیر کی کوئی توقع نہیں کی جا سکتی چوہدری محمد نواز نے کہا کہ لیہ ڈویژن کے قیام کے حوالے سے اپوزیشن نے بھی کوئی آواز بلند نہیں کی۔تحریک انصاف کے رہنما محمد علی رضا قریشی نے کہا کہ عنایت بھائی نمایندوں نے کوئی ہوم ورک کیا ہے ناں ہی آواز اٹھائی ہے تو کردار کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا عمران علی شاہ نے کہا کہ اعلیٰ قیادت کا فقدان اس جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی بد قسمتی ہے