راجن پور ( صبح پا کستان) جمعیت علماء اسلام (س) کے مر کزی سر پرست اعلیٰ عالم اسلام کی عظیم علمی و روحانی شخصیت حضرت مولانا پیر سیف الرحمن درخواستی، جمعیت علماء اسلام جنوبی پنجاب کے امیر مفتی محمد اسعد درخواستی ، جمعیت علماء اسلام پنجاب کے ترجمان ممبر ضلعی و ڈویثرنل امن کمیٹی ، مولانا عبدالصمد درخواستی، صوبائی رہنماؤں قاری عتیق الرحمن ارشد، قاری سعید احمد رحیمی ، احمد مکی زرگر، قاضی خلیل الرحمن ، حافظ حسین احمد درخواستی، مولانا راشد اانصاری ،مفتی محمد ادریس، مولانا ہاشم صدیقی، مولانا عبدالعزیز حسانی، مولانا ایاز احمد لاڑ، مفتی عبداللطیف نے جمعیت علماء اسلام (س) صوبائی سیکرٹریٹ جامعہ عبداللہ بن مسعود سے جاری کردہ احتجاجی بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں کوئٹہ بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے بچوں ،ایف سی اہلکاروں ،ہزارہ برادری سمیت دیگر افراد کے پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا دشمن قوتوں کی ملکی امن کو تباہ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنائیں گے ۔ مودی انتخابات جیتنے کے لیے خونی کھیل کھیل رہا ہے ۔ عالمی برادری اس طرز عمل کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں ہونے والی دھشت گردی کے اصل ذمہ داران کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے ۔ معصوم اور بے گناہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی بھی قسم کی رعائیت کے مستحق نہیں ۔ انہوں نے کہا پاکستان میں امن بحال ہو چکا ہے ۔ اس کو دوبارہ تباہ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔