لیہ( صبح پا کستان )ٹیکس نیٹ کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ٹیکسزکی ادائیگی ملکی معیشت اور تعمیر و ترقی کے لیے ناگریز اہمیت کی حامل ہے جس کی آگہی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے کی جائے تاکہ ہرپاکستانی اپنے حصے کا ٹیکس ادا کرکے ملک کو تیزی سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے میں اپناکردار ادا کرئے ۔یہ بات اسسٹنٹ کمشنر لیہ ملک کاشف نوا زنے نیشنل ٹیکس ڈے کے موقع پر ایم سی ہال میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے زیراہتمام منعقدہ آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سیمینار سے چیئرمین ایم سی حافظ جمیل احمد،ایکسائز اینڈٹیکسیشن آفیسر ملک فاروق اقبال ہنجرا،ایکسائز انسپکٹر عبدالمجید چوہدری ،فرقان خورشید گجر،نمائندہ انجمن تاجران عامرمسعود انصاری ،انسپکٹر چوہدری احمدعلی،رضوان قادر خان،محمدتوصیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسوں کی بروقت ادائیگی سماجی ترقی کی رفتار کو بڑھانے میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے اس لیے ٹیکس فریم میں آنے والے ہمہ قسمی ٹیکسوں کی ادائیگی سے شہریوں کو آگاہ کرنا قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ادا کیا جائے تاکہ ٹیکس نیٹ کا دائرہ وسیع کرکے ملکی خزانے میں استحکام کے ذریعے تیز ترترقی کو ممکن بنایا جاسکے اور ٹیکس ڈے منانے کی آفادیت و اہمیت اور آن لائن ٹیکسوں کی ادائیگی اور ٹیکسوں میں دی گئی رعایت کے بارے میں آگاہ کیا۔بعدازاں ٹیکس ڈے کی اہمیت کے سلسلہ میں سماجی شعور کی بیداری کے لیے واک نکالی گئی ۔سیمینار میں تاجرتنظیموں کے عہدیداروں ،اساتذہ کرام ،طالب علموں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔