لاہور.وزیراعلیٰ پنجاب نے معذورافرادکوصحت انصاف کارڈ دینے کی منظوری دےدی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں معذورافرادکو صحت انصاف کارڈدیئے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب نے معذورافرادکوصحت انصاف کارڈ دینے کی منظوری دےدی، ان کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے معذورافرادکی فہرستیں تیارکرنیکی ہدایات کردی گئی ہے،معذورافراد7لاکھ20 ہزارروپے تک کے مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے،ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ فہرستیں مکمل ہونے پرکارڈزکی تقسیم کاعمل جلدشروع کردیاجائیگا۔