ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان).کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن طاہر خورشید نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈویژن سے ایک، ایک انچ سرکاری رقبہ واگزار کرایا جائیگا۔قبضہ مافیا سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ڈائریکٹر پبلک ریلشنز ریاض الحق بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔ضلعی سطح پر ویجی لینس کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور کمیٹی ہر ڈویلپمنٹ سکیم کی ٹینڈرنگ سے لیکر تکمیل تک شفافیت یقینی بنائے گی۔بد عنوانی اور مٹیریل میں ملاوٹ کی نشاندہی پر سرکاری ملازمین سمیت تعمیراتی کمپنی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز خود ویجی لینس کمیٹیوں کی کارکردگی کو مانیٹر کررہے ہیں کمشنر طاہر خورشید نے کہا کہ نئی اے ڈی پی میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن کیلئے اربوں روپے کی سکیمیں لارہے ہیں جس کے لئے پیپر ورک مکمل کیا جارہاہے .