لیہ( صبح پا کستان )سپورٹس گالاایسے ایونٹ کامقصد طلباء کی کرداری سازی ،مسابقت کی فضا ء کے ذریعے انہیں ذہنی و جسمانی نشوونماکی بہتری کے ذریعے قابل بناناہے کیونکہ صحت مند معاشرہ کھیلوں کے آباد میدانوں سے ہی ممکن بنایاجاسکتا ہے۔یہ بات اے ڈی سی آر فخرالاسلام ڈوگر نے ڈی پی ایس بوائز ونگ میں سات روزہ سپورٹس گالاکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔افتتاحی تقریب میں پرچم کشائی کے بعد فیتہ کاٹ کر کھیلوں کا افتتاح کیاگیا۔اس موقع پر ڈی ایس او امتیاز بھٹی ،معروف سماجی کارکن مہر محمداقبال سمرا،سیدعمران علی شاہ،اساتذہ کرام اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔پرنسپل غلام عباس بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس گالا میں فٹبال ،کرکٹ،والی بال،باسکٹ بال ،ٹیبل ٹینس ،بیڈمنٹن ،لانگ جمپ اور سومیٹرریس کے مقابلے سکول کے چھ ہاوسز کے بچوں کے درمیان منعقدہورہے ہیں ۔