ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان).ڈیرہ غازی خان سمیت ملک بھر میں تین روزہ قومی پولیو مہم22 اپریل سے شروع ہوگی جس میں ضلع کے پانچ سال تک کے چھ لاکھ سے زائدبچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔انتظامات کو جلد حتمی شکل دی جائیگی۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں غلام رسول کی زیر صدارت ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں غلام رسول نے کہا کہ پانچ سال تک کے ہر بچہ تک رسائی حاصل کرکے پولیو کی حفاظتی ویکسین پلائی جائے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے بتایا کہ مہم میں چونتیس سو کے قریب افرادی قوت حصہ لے گی جن میں پندرہ سو انسٹھ موبائل ٹیمیں شامل ہیں۔مائیکروپلان کو از سر نو مرتب کیا جارہا ہے۔خانہ بدوش بستیوں اور بچوں کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے