لیہ(صبح پا کستان )ادویات کی قمتوں میں بے پناہ اضافہ اور سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی مریضوں کے لیے وبال جان بن گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ہیومین رائیٹس ڈیولپمنٹ آرگنائیزیشن ضلع لیہ کے زیر اہتمام ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ اورسرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی کے مریضوں پر اثرات کے موضوع پر منعقعد کیے گئے ڈائیلاگ میں مختلف شرکاء نے کیا۔ہیومین رائیٹس ڈویلپمنٹ آرگنائیزیشن ضلع لیہ کے صدر عنایت اللہ کاشف ایڈووکیٹ نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ظلم کے مترادف ہے اور دوسری طرف سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی مریضوں کے لیے وبال جان بن گئی ہے۔سلیمان خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ سرکار ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لے ورنہ احتجاج شروع کیا جائیگا۔محمد نصراللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو موثر بنایا جائے تاکہ غریب عوام ملکی نیشنل کمپنیوں کے ظلم سے بچ سکیں۔آغا امام رضا ایڈووکیٹ نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سے مریضوں کی مشکلات میں شدید ترین اضافہ ہوا ہے۔تبدیلی سرکار مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ محمد سلیم خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سراسر ظلم ہے۔ساری دنیا میں لائف سیونگ ڈرگز مفت مہیا کی جاتی ہیں لیکن یہاں ظلم ڈھائے جاتے ہیں۔بعد ازاں ہیومین رائیٹس کے وفد نے ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ میں جا کر مریضوں سے ملاقات کی۔ادویات کی فراہمی سے متعلق پوچھا تو مریضوں اور ان کے لواحقین نے عدم اطمینان اور شدید کا اظہار کیا۔