لیہ(صبح پا کستان)پنجاب بھر کے 104سب انسپکٹرز کی انسپکٹرزکے عہدہ پر ترقی، ضلع لیہ کے چوہدری محمد اکرم سمیت 4شامل،نوٹیفکیشن جاری، ترقی پانے پر دوستوں کی مبارکباد، تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے پنجاب بھر کے 104 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دیکر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ترقی پانیوالوں میں 4 انسپکٹرز کا تعلق ضلع لیہ سے ہے ان میں چوہدری محمد اکرم سابق ایس ایچ او تھانہ صدر ، چوہدری عارف گجر سابق ایس ایچ او تھانہ سٹی لیہ، احمد خان انچارج چوکی بیٹ دیوان، ظفر اقبال علوی پیروی آفیسر انسداد دہشتگردی عدالت ڈی جی خان شامل ہیں۔ ترقی حاصل کرنے پر دوست احباب و اہلیان لیہ نے ان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









