• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

نیب کا شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ

webmaster by webmaster
اپریل 5, 2019
in First Page, لاہور
0
نیب کا شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا لیکن نیب اہلکار حمزہ شہباز کو گرفتار کیے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) پنجاب ملک احمد کا کہنا ہے کہ نیب نے پیشگی اطلاع کے بغیر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ماڈل ٹاؤن والے گھر 96 ایچ پر چھاپہ مارا اور نیب والے بغیر وارنٹ کے گھر کی تلاشی لینے آئے جب کہ حمزہ شہباز اس وقت گھر پر موجود تھے۔

چھاپے کے دوران نیب کی ٹیم پر تشدد کیا گیا، نیب حکام

نیب کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو حراست میں لینے کے لیے چھاپہ مارا گیا، چیئرمین نیب نے حمزہ شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، وارنٹ گرفتاری آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جاری کیے گئے ۔

نیب حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب کی ٹیم پر تشدد کیا گیا اور ہم نے قانونی تقاضوں کو مدنظررکھتے ہوئے چھاپہ مارا لیکن حمزہ شہباز تک رسائی نہیں دی گئی جب کہ مزاحمت سے بچنے کے لیے حمزہ شہباز کوگرفتارنہیں کیا گیا۔

حکومت شہباز شریف سے خوف زدہ ہے، مریم اورنگزیب

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب اہلکاروں نے شہباز شریف کے ماڈل ٹاؤن والے گھر کے اندر گھسننے کی کوئی وجہ نہیں بتائی جب کہ نیب نے آنے سے پہلے کوئی اطلاع نہیں دی اور نہ ہی سرچ وارنٹ حاصل کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت شہباز شریف سے خوف زدہ ہے اور نیب کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کررہی ہے، نیب اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی ہے، کیا نیب اب اس طرح غیر قانونی طور پر لوگوں کے گھر پر ڈاکا ڈالے گا، کیا وہ دہشت گرد ہیں، کس قانون کے تحت چھاپہ مارا گیا۔

نیب ہتھکڑیاں لگا کر لوگوں کی عزت سے کھیلتی ہے، حمزہ شہباز

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج نیب نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، کیا ہم دہشت گرد ہیں، حمزہ شہباز ایک پاکستانی ہے، جب بھی بلایا گیا میں نیب میں پیش ہوا اور جو گفتگو دوران تفتیش کی جاتی ہے میں نہیں بتانا چاہتا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ میری بیٹی جب زندگی اور موت کی کشمکش میں تھی عمران خان نے اس پر بھی سیاست کی، عدالت نے جتنے دن باہر جانے کی اجازت دی اس سے ایک دن پہلے پاکستان میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج کیا قیامت ٹوٹ گئی جو گھر پر دھاوا بولا گیا، آج عدالت کے فیصلے کی دھجیاں اڑائی گئیں اور نیب نے شرمناک حرکت کی ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج نے کہا کہ نیب سیاست زدہ ہوچکی ہے، نیب کی کارروائیوں سے بریگیڈیئر اسد منیر نے خودکشی کی، نیب ہتھکڑیاں لگا کر لوگوں کی عزت سے کھیلتی ہے۔

Tags: lahore news
Previous Post

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں تین روزہ بین الا قوامی زرعی کا نفر نس

Next Post

لیہ ۔احسن کارکردگی ،سب انسپکٹر صائمہ بتول کو آئی جی پنجاب کی طرف سے نقدانعام و تعریفی سرٹیفیکیٹ

Next Post
لیہ ۔احسن کارکردگی ،سب انسپکٹر صائمہ بتول کو آئی جی پنجاب کی طرف سے نقدانعام و تعریفی سرٹیفیکیٹ

لیہ ۔احسن کارکردگی ،سب انسپکٹر صائمہ بتول کو آئی جی پنجاب کی طرف سے نقدانعام و تعریفی سرٹیفیکیٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا لیکن نیب اہلکار حمزہ شہباز کو گرفتار کیے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) پنجاب ملک احمد کا کہنا ہے کہ نیب نے پیشگی اطلاع کے بغیر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ماڈل ٹاؤن والے گھر 96 ایچ پر چھاپہ مارا اور نیب والے بغیر وارنٹ کے گھر کی تلاشی لینے آئے جب کہ حمزہ شہباز اس وقت گھر پر موجود تھے۔ چھاپے کے دوران نیب کی ٹیم پر تشدد کیا گیا، نیب حکام نیب کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو حراست میں لینے کے لیے چھاپہ مارا گیا، چیئرمین نیب نے حمزہ شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، وارنٹ گرفتاری آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جاری کیے گئے ۔ نیب حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب کی ٹیم پر تشدد کیا گیا اور ہم نے قانونی تقاضوں کو مدنظررکھتے ہوئے چھاپہ مارا لیکن حمزہ شہباز تک رسائی نہیں دی گئی جب کہ مزاحمت سے بچنے کے لیے حمزہ شہباز کوگرفتارنہیں کیا گیا۔ حکومت شہباز شریف سے خوف زدہ ہے، مریم اورنگزیب دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب اہلکاروں نے شہباز شریف کے ماڈل ٹاؤن والے گھر کے اندر گھسننے کی کوئی وجہ نہیں بتائی جب کہ نیب نے آنے سے پہلے کوئی اطلاع نہیں دی اور نہ ہی سرچ وارنٹ حاصل کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت شہباز شریف سے خوف زدہ ہے اور نیب کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کررہی ہے، نیب اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی ہے، کیا نیب اب اس طرح غیر قانونی طور پر لوگوں کے گھر پر ڈاکا ڈالے گا، کیا وہ دہشت گرد ہیں، کس قانون کے تحت چھاپہ مارا گیا۔ نیب ہتھکڑیاں لگا کر لوگوں کی عزت سے کھیلتی ہے، حمزہ شہباز لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج نیب نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، کیا ہم دہشت گرد ہیں، حمزہ شہباز ایک پاکستانی ہے، جب بھی بلایا گیا میں نیب میں پیش ہوا اور جو گفتگو دوران تفتیش کی جاتی ہے میں نہیں بتانا چاہتا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ میری بیٹی جب زندگی اور موت کی کشمکش میں تھی عمران خان نے اس پر بھی سیاست کی، عدالت نے جتنے دن باہر جانے کی اجازت دی اس سے ایک دن پہلے پاکستان میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج کیا قیامت ٹوٹ گئی جو گھر پر دھاوا بولا گیا، آج عدالت کے فیصلے کی دھجیاں اڑائی گئیں اور نیب نے شرمناک حرکت کی ہے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج نے کہا کہ نیب سیاست زدہ ہوچکی ہے، نیب کی کارروائیوں سے بریگیڈیئر اسد منیر نے خودکشی کی، نیب ہتھکڑیاں لگا کر لوگوں کی عزت سے کھیلتی ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.