لیہ { صبح پا کستان } نئے تعینات ہونے والے ایس پی انویسٹی گیشن گلفام ناصر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ،پولیس لائن آمد پر انہیں پولیس کے چا ق وچوبند دستے نے کوارٹر گارڈ پر سلامی پیش کی ،اچھی سلامی اور بہترین ٹرن آﺅٹ پر سلامی گارد کو نقد پانچ ہزار روپے انعام دیا ،اس کے بعد انہوں نے ریسورس مینجمنٹ سنٹر اور پولیس لائن کے دیگر حصوں کا وزٹ کیا ،گلفام ناصر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات کی تفتیش میرٹ اور حقائق کی بنیادپر کی جائے گی اور عوام کو سو فیصد انصاف فراہم کیا جائے گا ،اس موقع پر لائن آفیسر قیصر اقبال و دیگر پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









