لاہور. لاہورہائیکورٹ نے شہبازشریف شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور صدرن لیگ شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل شہبازشریف نے کہا کہ نیب میں پیشی کے باجودشہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالاگیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیاشہبازشریف کیخلاف اثاثہ جات انکوائری بھی جاری ہے؟وکیل نیب نے کہا کہ 23 اکتوبرکوآمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع کی،شہبازشریف کے اکاو¿نٹس سے مشکوک ٹرانزیکشنزہوئیں۔
عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔