لیہ {صبح پا کستان} سیئیر صحافی وشاعر اور لیہ میں لیوپرڈ کوریئر سروس کے انچارج جمشید ساحل کے چھوٹے بھائ عامر اقبال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئ-مرحوم کی نماز جنازہ میں سابق ایم پی اے لیہ افتخار بابر، چیئرمین میونسپل کمیٹی لیہ حافظ جمیل اور ڈاکٹر جاوید کنجال کے علاوہ پروفیسرز، میڈیا نمائندگان کے علاوہ سول سوسائٹی کی کثیر تعداد موجود تھی – مرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں شیخ جلال الدین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا -مرحوم انتہائ ملنسار اور دوست پرور تھے-ان کی وفات سے نہ صرف ان کے بہن بھائ اور رشتہ دار بلکہ دوست بھی ایک شفیق اور مخلص دوست سے محروم ہو گئے ہیں- مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں- مرحوم گزشتہ چھ ماہ سے کینسر جیسی موذی مرض کا شکار تھے- مرحوم عامر اقبال کی قل خوانی کا ختم بروز جمعرات صبح 9 بجے مسجد مہرو والی نزد میونسپل کمیٹی لیہ میں ہو گا-
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









