لیہ کالجز میں چیف منسٹر پروگرام حسن قرآت و نعت خوا نی کے ضلعی سطح مقا بلوں کی تقاریب
گورٹمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ
لیہ (صبح پا کستان) چیف منسٹر پنجا ب پر وگرام حسن قرات و نعت خوانی کا بنیا دی مقصد نو جوان نسل کی اسلام کی درخشندہ و تا بنا ک تعلیما ت کے مطا بق شخصیت سازی کے لئے بنیا دی کردار ادا کر ے گی اس سے طا لب علمو ں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سر گر میو ں میں صحت مندانہ مسابقت کے ذریعے ان کے فکر و عمل میں نکھار پیدا ہو گا یہ بات سابق صوبا ئی وزیر و صدر پا کستا ن مسلم لیگ ضلع لیہ نے گو رنمنٹ کا لج لیہ میں چیف منسٹر پنجا ب پر وگرام حسن قرا ت و نعت
لیہ (صبح پا کستان) چیف منسٹر پنجا ب پر وگرام حسن قرات و نعت خوانی کا بنیا دی مقصد نو جوان نسل کی اسلام کی درخشندہ و تا بنا ک تعلیما ت کے مطا بق شخصیت سازی کے لئے بنیا دی کردار ادا کر ے گی اس سے طا لب علمو ں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سر گر میو ں میں صحت مندانہ مسابقت کے ذریعے ان کے فکر و عمل میں نکھار پیدا ہو گا یہ بات سابق صوبا ئی وزیر و صدر پا کستا ن مسلم لیگ ضلع لیہ نے گو رنمنٹ کا لج لیہ میں چیف منسٹر پنجا ب پر وگرام حسن قرا ت و نعت
خوانی ضلعی سطح کے مقابلو ں کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔ تقریب کی صدارت صوبا ئی پا رلیما نی
سیکرٹری برائے داخلہ مہر اعجاز احمد اچلا نہ و ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد نے کی ۔ تقریب میں ڈی ڈی کا لجز حافظ محمد اسحاق ، پر نسپل مہر اختر وہا ب ، پر نسپل کا مرس کا لج رانا خا لد محمو د احمد کے علا وہ پر وفیسرز و طلبا ء و طا لبا ت کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ حسن قرات و نعت خوانی کے مقابلو ں کے منصفین حافظ بشیر احمد ، شیخ نصیر عباس ، مو لا نا اسلم نیازی ، قاری محمد رمضان ، قاری غلام قاسم ، قاری محمد ادریس و قاری محمد اشرف تھے ۔ مقابلو ں میں حسن قرات میں حافظ محمد زبیر گو رنمنٹ کا مرس کا لج لیہ نے اول ، یو سف بشیر گو رنمنٹ کا لج کر وڑ نے دوم جبکہ اسرار القاسمی گو رنمنٹ کا لج چوبا رہ نے سوم پو زیشن حاصل کی ۔ اسی طرح نعت خوانی میں حافظ غلام مرتضیٰ شہزاد گو رنمنٹ کا لج چوک اعظم نے اول ، ہدایت اللہ گو رنمنٹ کا مرس کا لج لیہ نے دوم جبکہ بلا ل منظور گو رنمنٹ کا لج فتح پور نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔ طا لب علمو ں میں با لترتیب اول پچاس ہزار روپے روپے ، دوئم چالیس ہزار روپے جبکہ سوئم پوزیشن ہو لڈرز میں تیس ہزار روپے کیش انعام دئیے جا رہے ہیں ۔
گو رنمنٹ گر لز کا لج لیہ
لیہ (صبح پا کستان ) چیف منسٹر پر وگرام حسن قرات و نعت خوانی سے طا لبا ت کو اسلا می تعلیما ت سے روشنا س کر انے اور صحت مندانہ ہم نصابی سرگر میو ں کے لئے ایک علمی و فکر ی فورم کی فراہمی سے تعلیمی نظا م پر دو رس مثبت و تعمیر اثرات مرتب ہوں گے یہ با ت مقررین نے گو رنمنٹ گر لز کا لج لیہ و گو رنمنٹ گر لز ما ڈل ہا ئی سکو ل لیہ میں منعقدہ چیف منسٹر پر وگرام حسن قرات و نعت خوانی کے مقابلوں کے موقع پر کہی ۔ تقریبا ت کے مہمان خصوصی بیگم ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد ، ای ڈی او تعلیم طا ہرہ شفیق چشتی ، سابق پر نسل رضیہ ساجد تھیں ۔ تقریبا ت میں اساتذہ و طا لبا ت کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔ ضلعی سطح کے کا لجز مقابلو ں میں
حسن قرات میں اللہ دی امان طا لبہ گو رنمنٹ گرلزکا لج لیہ نے اول ، عمارہ ظہور گو رنمنٹ گرلز کا لج چوک اعظم نے دوم ، سدرہ انور گو رنمنٹ گرلز کا لج فتح پور نے سوم پو زیشن حاصل کی ۔اسی طرح مقابلہ نعت خوانی میں عائشہ حسن گورنمنٹ گرلزکا لج لیہ نے اول ، شہربا نو گو رنمنٹ گرلز کا لج مرہا ن نے دوم ، حنا ء افضل گو رنمنٹ گرلز کا لج کر وڑ نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔ اسی طرح گرلز سکو لز ضلعی سطح کے مقابلو ں میں حسن قرات میں سائرہ بی بی گورنمنٹ گرلز ما ڈل ہا ئی سکو ل لیہ نے اول اسی طرح اقراء اعجاز گو رنمنٹ گرلز ہا ئی سکو ل چوک اعظم نے دوم جبکہ عما رہ یو سف گورنمنٹ گرلز اسلامیہ ہا ئی سکو ل نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔ مقابلہ نعت خوانی میں اقراء منظور گو رنمنٹ گر لز ہا ئی سکو ل ٹی ڈی اے کا لو نی نے اول ، اسی طرح عبیرہ چوہدری گو رنمنٹ گر لز ہا ئی سکو ل کینا ل کا لو نی نے دوم جبکہ نتاشہ گل گو رنمنٹ گر لز ما ڈل ہا ئی سکو ل لیہ نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔
گو رنمنٹ بوائز ما ڈل ہا ئی سکو ل لیہ
لیہ (صبح پا کستان) صوبا ئی پا رلیما نی سیکرٹری برائے داخلہ مہر اعجاز احمد اچلا نہ نے کہا ہے کہ چیف منسٹر پر وگرام حسن قرات و نعت خوانی سے نو جوان نسل کی اسلا می تعلیما ت کے مطا بق تعلیم و تر بیت کے عمل کی جا نب ٹھوس پیش رفت ہے جس سے نو جو ان نسل کو قرآن مجید فرقان حمید کے عظیم و آفاقی فلسفہ سے کما حقہ آگا ہی اور اس کے حضور نبی کریم ؐ کے اسوہ حسنہ سے محبت و عقیدت کے عظیم سرما یہ سے روشناس کر انے کی عملی پیش رفت ہے یہ با ت انہو ں نے گو رنمنٹ بوائز ما ڈل ہا ئی سکو ل لیہ میں چیف منسٹر پر وگرام حسن قرات و نعت خوانی سے بطور مہما ن خصوصی خطا ب کرتے ہو ئے کہی تقریب کی صدارت پر نسپل محمد فاروق علوی نے کی ۔ تقریب میں اساتذہ و طلبا ء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ منصفین کے فرائض ممتاز قاری حضرات نے کی ۔ نتا ئج کے مطا بق حسن قرات میں محمد طا ہر نذیر ایم سی ہا ئی سکو ل لیہ نے اول ، عنا یت اللہ گو رنمنٹ ہا ئی سکو ل منڈی ٹا ؤ ن نے دوم جبکہ محمد سفیا ن گو رنمنٹ ہا ئی سکو ل ریلوے روڈ کر وڑ نے سوم پو زیشن حاصل کی اسی طرح مقابلہ نعت خوانی میں محمد سجا ول گو رنمنٹ ہا ئی سکو ل چوک اعظم نے اول ، ثاقب بلا ل گو رنمنٹ ہا ئی سکو ل بستی سبا نی نے دوم جبکہ ازفر اعجاز گو رنمنٹ ہا ئی سکو ل 120ٹی ڈی اے نے سوم پو زیشن حاصل کی ۔ طا لب علمو ں میں با لترتیب اول پچاس ہزار روپے روپے ، دوئم چالیس ہزار روپے جبکہ سوئم پوزیشن ہو لڈرز میں تیس ہزار روپے کیش انعام دئیے جا رہے ہیں ۔