• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

تیل و گیس کے ایشیا کے سب سے بڑے ذخائر پر قوم کو خوشخبری دوں گا، وزیراعظم

webmaster by webmaster
مارچ 25, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
تیل و گیس کے ایشیا کے سب سے بڑے ذخائر پر قوم کو خوشخبری دوں گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں زیر سمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت سے متعلق قوم کو جلد خوشخبری دوں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں زیر سمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہونے کا اشارہ ملا ہے، قوم دعا کرے کہ یہ دریافت قوم کی تقدیر بدل دے۔

بھارت سے حالیہ کشیدگی کے متعلق وزیراعظم نے خبردار کیا کہ بھارت انتخابات سے قبل پاکستان میں دہشت گردی کرواسکتا ہے، دہشت گردی سے بچنے کیلئے ہمیں چوکنا رہنا ہوگا۔

افغان طالبان سے مذاکرات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے بتایا کہ افغان طالبان نے مجھ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر ملاقات طے ہوگئی تھی، لیکن افغان حکومت کے اعتراض کے بعد طالبان سے ملاقات منسوخ کی، افغان حکومت چاہتی ہے کہ وہ خود طالبان سے مل کر حالات بہتر بنائے، امریکا بھی افغانستان میں امن کے لئے طالبان سے مذاکرات کر رہا ہے اور ہم نے اس کی حمایت کی ہے۔

اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرے ڈی چوک پر کنٹینر ہم دیں گے

اپوزیشن کے احتجاج سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابق حکومت سے بے شمار مسائل ورثے میں ملے، اپوزیشن حکومت کو پارلیمنٹ میں بات کرنے کا بھی موقع نہیں دیتی جبکہ حکومت مکمل تعاون کرتی ہے، شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنایا، سعد رفیق کو پروڈکشن آرڈر جاری کئے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باوجود اپوزیشن کے مطالبات بڑھتے جا رہے ہیں، کیا اپوزیشن اپنی چوری بچانے کیلئے تحریک چلائے گی لیکن مجھے اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی خوف نہیں جب کہ لوگ بھی اپوزیشن کے ساتھ نہیں، اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرے، ڈی چوک پر ہم کنٹینر فراہم کرینگے۔

نوازشریف کوکس قانون کےتحت باہربھجوائیں

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب کوئی بلیک میلنگ نہیں چلے گی اور نہ ہی کوئی این آر او ملے گا، نوازشریف نے ایک فیکٹری سے 30 فیکٹریاں بنالیں لیکن 30 سال حکومت کرنے کے باوجود ایک ایسا اسپتال نہ بناسکے جہاں ان کا علاج ہو ، نوازشریف کو کس قانون کے تحت علاج کے لیے باہر بھجوائیں، ایسا کوئی قانون نہیں، انہیں علاج سے متعلق حکومت مکمل سہولیات دے رہی ہے، وہ ملک کے اندر جہاں چاہے علاج کراسکتے ہیں۔

نیب چھوٹے لوگوں کی بجائے بڑے چوروں پر ہاتھ ڈالے

قومی احتساب بیورو کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ نیب حکومت کے زیراثر نہیں ہے، گذشتہ ادوار میں نیب کی وجہ سے کرپشن بڑھی، سرکاری افسران کے خدشات نیب تک پہنچا دیئے ہیں، اسے اپنی استعداد بڑھانے کی ضرورت،جبکہ نیب کو پیغام دیا ہے کہ چھوٹے چوروں کو تنگ کرنے کی بجائے بڑے چوروں پر ہاتھ ڈالے۔

توانائی بحران

ملک میں بجلی کے بحران کے بارے میں عمران خان کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کی وجہ ٹرانسمیشن لائن کی خرابی ہے، پچھلے ادوار میں ترسیلی لائنز پر کوئی کام نہیں ہوا، ہم 14 سو مکعب فٹ گیس خریدتے ہیں اور 650 روپے میں بیچتے ہیں، گیس کی مہنگائی اس کے شارٹ فال اور ایل این جی کی وجہ سے ہے۔

بلاول اور ایان علی کے ٹکٹس ایک ہی اکاؤنٹس سے بنے

عمران خان نے کہا کہ بلاول بھٹو نیب سے خوفزدہ ہے اس لیے رو رہے ہیں، ایان علی اور بلاول بھٹو کے ایئر ٹکٹس ایک ہی جعلی اکاونٹس سے بنائے گئے تھے، پیپلزپارٹی نے ماضی میں جعلی اکاونٹس کے ذریعے اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کی۔

ٹرمپ سے ملاقات

امریکی صدر سے ملاقات کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پیغام ملا ہے مگر ابھی کوئی ملاقات یا بات چیت طے نہیں، امریکا پاکستان کوپیسے دیتا تھا کہ ہماری جنگ لڑیں، اب پالیسی میں تبدیلی آئی ہے امریکہ ہماری تعریف کررہا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کرکٹ بورڈ کے نظام میں بھی تبدیلی لارہے ہیں، علاقائی کرکٹ کو فروغ دیں گے، اسپورٹس بورڈ ماضی میں بھرتی سینٹر بنا ہوا تھا۔

Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام کی ہدایت پرڈی ایچ کیو میں مفت سکریننگ تشخیص اور علاج کی سہولیات میسر ہیں ۔ ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان خان

Next Post

شب و روز زندگی قسط 54 ،تحریر: انجم صحرائی

Next Post
شب و روز زندگی قسط 54 ،تحریر: انجم صحرائی

شب و روز زندگی قسط 54 ،تحریر: انجم صحرائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں زیر سمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت سے متعلق قوم کو جلد خوشخبری دوں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں زیر سمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہونے کا اشارہ ملا ہے، قوم دعا کرے کہ یہ دریافت قوم کی تقدیر بدل دے۔ بھارت سے حالیہ کشیدگی کے متعلق وزیراعظم نے خبردار کیا کہ بھارت انتخابات سے قبل پاکستان میں دہشت گردی کرواسکتا ہے، دہشت گردی سے بچنے کیلئے ہمیں چوکنا رہنا ہوگا۔ افغان طالبان سے مذاکرات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے بتایا کہ افغان طالبان نے مجھ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر ملاقات طے ہوگئی تھی، لیکن افغان حکومت کے اعتراض کے بعد طالبان سے ملاقات منسوخ کی، افغان حکومت چاہتی ہے کہ وہ خود طالبان سے مل کر حالات بہتر بنائے، امریکا بھی افغانستان میں امن کے لئے طالبان سے مذاکرات کر رہا ہے اور ہم نے اس کی حمایت کی ہے۔ اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرے ڈی چوک پر کنٹینر ہم دیں گے اپوزیشن کے احتجاج سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابق حکومت سے بے شمار مسائل ورثے میں ملے، اپوزیشن حکومت کو پارلیمنٹ میں بات کرنے کا بھی موقع نہیں دیتی جبکہ حکومت مکمل تعاون کرتی ہے، شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنایا، سعد رفیق کو پروڈکشن آرڈر جاری کئے۔ عمران خان نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باوجود اپوزیشن کے مطالبات بڑھتے جا رہے ہیں، کیا اپوزیشن اپنی چوری بچانے کیلئے تحریک چلائے گی لیکن مجھے اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی خوف نہیں جب کہ لوگ بھی اپوزیشن کے ساتھ نہیں، اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرے، ڈی چوک پر ہم کنٹینر فراہم کرینگے۔ نوازشریف کوکس قانون کےتحت باہربھجوائیں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب کوئی بلیک میلنگ نہیں چلے گی اور نہ ہی کوئی این آر او ملے گا، نوازشریف نے ایک فیکٹری سے 30 فیکٹریاں بنالیں لیکن 30 سال حکومت کرنے کے باوجود ایک ایسا اسپتال نہ بناسکے جہاں ان کا علاج ہو ، نوازشریف کو کس قانون کے تحت علاج کے لیے باہر بھجوائیں، ایسا کوئی قانون نہیں، انہیں علاج سے متعلق حکومت مکمل سہولیات دے رہی ہے، وہ ملک کے اندر جہاں چاہے علاج کراسکتے ہیں۔ نیب چھوٹے لوگوں کی بجائے بڑے چوروں پر ہاتھ ڈالے قومی احتساب بیورو کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ نیب حکومت کے زیراثر نہیں ہے، گذشتہ ادوار میں نیب کی وجہ سے کرپشن بڑھی، سرکاری افسران کے خدشات نیب تک پہنچا دیئے ہیں، اسے اپنی استعداد بڑھانے کی ضرورت،جبکہ نیب کو پیغام دیا ہے کہ چھوٹے چوروں کو تنگ کرنے کی بجائے بڑے چوروں پر ہاتھ ڈالے۔ توانائی بحران ملک میں بجلی کے بحران کے بارے میں عمران خان کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کی وجہ ٹرانسمیشن لائن کی خرابی ہے، پچھلے ادوار میں ترسیلی لائنز پر کوئی کام نہیں ہوا، ہم 14 سو مکعب فٹ گیس خریدتے ہیں اور 650 روپے میں بیچتے ہیں، گیس کی مہنگائی اس کے شارٹ فال اور ایل این جی کی وجہ سے ہے۔ بلاول اور ایان علی کے ٹکٹس ایک ہی اکاؤنٹس سے بنے عمران خان نے کہا کہ بلاول بھٹو نیب سے خوفزدہ ہے اس لیے رو رہے ہیں، ایان علی اور بلاول بھٹو کے ایئر ٹکٹس ایک ہی جعلی اکاونٹس سے بنائے گئے تھے، پیپلزپارٹی نے ماضی میں جعلی اکاونٹس کے ذریعے اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کی۔ ٹرمپ سے ملاقات امریکی صدر سے ملاقات کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پیغام ملا ہے مگر ابھی کوئی ملاقات یا بات چیت طے نہیں، امریکا پاکستان کوپیسے دیتا تھا کہ ہماری جنگ لڑیں، اب پالیسی میں تبدیلی آئی ہے امریکہ ہماری تعریف کررہا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ کرکٹ بورڈ کے نظام میں بھی تبدیلی لارہے ہیں، علاقائی کرکٹ کو فروغ دیں گے، اسپورٹس بورڈ ماضی میں بھرتی سینٹر بنا ہوا تھا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.