ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان )۔ایم پی اے ڈاکٹرشاہینہ نجیب کھوسہ نے کہاہے کہ23 مارچ تجدید عہد کا دن ہے چنانچہ ملک کی ترقی خوشحالی اور استحکام کیلئے مل کر کوششیں کی جائیں اور نئی نسل میں حب الوطنی کو فروغ دیا جائے. انہوں نے یہ بات گورنمنٹ گرلز کالج ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کی صدارت پرنسپل مسز شاہدہ آفتاب نے کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وسیم اختر مہمان اعزاز تھے . تلاوت قرآن پاک کی سعادت دلنشین سلطانہ جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ حمیرا نے پیش کی . تنزیلہ ثمرین نے اردو تقریر جبکہ خدیجہ نے موضوع کی مناسبت سے انگریزی میں تقریر کی . اس موقع پر طالبات نے ملی نغمے ، خاکے اور ٹیبلوز پیش کیے. پرنسپل ادارہ مسز شاہدہ آفتاب نے یوم پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی .
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









