• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نیا منصوبہ، غذائی کلینک کھولنے کا اعلان کردیا

webmaster by webmaster
مارچ 24, 2019
in First Page, لاہور
0
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نیا منصوبہ، غذائی کلینک کھولنے کا اعلان کردیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نیا منصوبہ، غذائی کلینک کھولنے کا اعلان کردیا

لاہور. پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ایک اور نئے منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت پنجاب کے تمام اضلاع میں شہریوں کو خوراک کے بارے میں آگاہی اور بیماریوں سے بچانے کے لیے غذائی کلینک کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کلینک کھولنے کا مقصد شہریوں کو ذیابیطس اور دیگر بیماریوں کے حوالے سے ہدایات اور مسائل کو حل کرنا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) نے جمعہ کے روز ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں شعبہ تعلقات عامہ اور غذائی ماہرین کو ضروری ہدایا ت دی گئیں۔اس حوالے سے تفصیلاً آگاہ کرتے ہوئے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ غذائی راہ نمائی اور عوامی آگاہی کے لیے 36 اضلاع میں نیوٹریشن کلینکس کا قیام حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ تمام اضلاع میں کلینکس کو 31 مارچ تک فعال کر دیا جائے گا۔ غذائی راہ نمائی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے شروع کیا گیا یہ منصوبہ پاکستان تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن کلینکس غذائی بیماریوں کا علاج، متوازن غذا کے انتخاب میں مشاورت فراہم کریں گے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ورکشاپ میں 36اضلاع میں کلینکس کے لیے منتخب ہونے والے ماہرین غذائیت کو ٹریننگ دی گئی جن میں 50 نیوٹریشن ایکسپرٹ جبکہ 24 پبلک ریلیشن آفیسرز شامل تھے۔ٹریننگ میں نیوٹریشنسٹ کو جدید تقاضوں اور جغرافیائی مسائل کے مطابق عوام کی راہنمائی کے اصول بتائے گئے۔ پی اینڈ ڈی ایس اور دیگر اداروں کی ماہر غذائیات نے ٹریننگ سیشن میں لیکچرز دیے۔ پی اینڈ ڈی ایس کی سربراہ ڈاکڑ غزالہ پرویز نے کہا کہ محفوظ خوراک کی فراہمی کے ساتھ عوامی آگاہی کے لیے نیوٹریشن کلینکس کا آغاز قابل تحسین ہے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) عثمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں کلینکس 31 مارچ تک فعال کر دیے جائیں گے۔ وزیراعظم پاکستان کے صحت مند پنجاب مشن کی تکمیل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں۔شعبہ تعلقات عامہ سے تعلق رکھنے والے آفیسر کو ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی (پبلک ریلیشن) حافظ قیصر عباس نے ٹریننگ دی اور غذا کے حوالے سے شروع کیے گئے منصوبے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا عوام میں آگاہی مہم کے لیے پبلک ریلیشن آفیسر مرکزی کردار اداکریں گے ۔ اس مقصد کے لیے پنجاب فوڈز اتھارٹی نے اپنا ریڈیو اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا جوکہ اب آخری مراحل میں ہے۔

Tags: lahore news
Previous Post

کرپشن کے عفریت سے معاشرے میں اخلاقی اور مذہبی اقدار کو فروغ دے کر نمٹا جا سکتا ہے:مہاتیر محمد

Next Post

” بھارتی طیاروں کے ساتھ ڈاگ فائٹ کے دوران پاک فضائیہ کے تمام طیارے فضا میں تھے “

Next Post
” بھارتی طیاروں کے ساتھ ڈاگ فائٹ کے دوران پاک فضائیہ کے تمام طیارے فضا میں تھے “

” بھارتی طیاروں کے ساتھ ڈاگ فائٹ کے دوران پاک فضائیہ کے تمام طیارے فضا میں تھے “

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لاہور. پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ایک اور نئے منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت پنجاب کے تمام اضلاع میں شہریوں کو خوراک کے بارے میں آگاہی اور بیماریوں سے بچانے کے لیے غذائی کلینک کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کلینک کھولنے کا مقصد شہریوں کو ذیابیطس اور دیگر بیماریوں کے حوالے سے ہدایات اور مسائل کو حل کرنا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) نے جمعہ کے روز ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں شعبہ تعلقات عامہ اور غذائی ماہرین کو ضروری ہدایا ت دی گئیں۔اس حوالے سے تفصیلاً آگاہ کرتے ہوئے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ غذائی راہ نمائی اور عوامی آگاہی کے لیے 36 اضلاع میں نیوٹریشن کلینکس کا قیام حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ تمام اضلاع میں کلینکس کو 31 مارچ تک فعال کر دیا جائے گا۔ غذائی راہ نمائی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے شروع کیا گیا یہ منصوبہ پاکستان تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن کلینکس غذائی بیماریوں کا علاج، متوازن غذا کے انتخاب میں مشاورت فراہم کریں گے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ورکشاپ میں 36اضلاع میں کلینکس کے لیے منتخب ہونے والے ماہرین غذائیت کو ٹریننگ دی گئی جن میں 50 نیوٹریشن ایکسپرٹ جبکہ 24 پبلک ریلیشن آفیسرز شامل تھے۔ٹریننگ میں نیوٹریشنسٹ کو جدید تقاضوں اور جغرافیائی مسائل کے مطابق عوام کی راہنمائی کے اصول بتائے گئے۔ پی اینڈ ڈی ایس اور دیگر اداروں کی ماہر غذائیات نے ٹریننگ سیشن میں لیکچرز دیے۔ پی اینڈ ڈی ایس کی سربراہ ڈاکڑ غزالہ پرویز نے کہا کہ محفوظ خوراک کی فراہمی کے ساتھ عوامی آگاہی کے لیے نیوٹریشن کلینکس کا آغاز قابل تحسین ہے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) عثمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں کلینکس 31 مارچ تک فعال کر دیے جائیں گے۔ وزیراعظم پاکستان کے صحت مند پنجاب مشن کی تکمیل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں۔شعبہ تعلقات عامہ سے تعلق رکھنے والے آفیسر کو ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی (پبلک ریلیشن) حافظ قیصر عباس نے ٹریننگ دی اور غذا کے حوالے سے شروع کیے گئے منصوبے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا عوام میں آگاہی مہم کے لیے پبلک ریلیشن آفیسر مرکزی کردار اداکریں گے ۔ اس مقصد کے لیے پنجاب فوڈز اتھارٹی نے اپنا ریڈیو اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا جوکہ اب آخری مراحل میں ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.