لیہ( صبح پا کستان )معروف ماہر تعلیم پروفیسر عطا محمد جعفری سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج تونسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقہ کو معاشی طور پر مضبوط بنانا الخدمت کا مشن ہے ، شیخ محبوب حسین نے کہا لیہ میں مستحق خاندانوں کو سپورٹ کرنے پر تاجر برادری الخدمت کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی ۔ صدر الخدمت ضلع لیہ رضوان احمد خان نے 14 اپریل کو ڈونر کانفرنس کا اعلان کرتے ہوئے لیہ کی موثر اور متمول افراد کو دعوت دیتے ہوے کہا کہ آئیں مل کر مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔ شجر کاری مہم مناتے ہوئے بچوں نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے۔بعد ازاں آزادی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے مہمانان گرامی کے ہمراہ واک کی۔