لیہ( صبح پا کستان )بانیانِ پاکستانی کے مملکت خداداد کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے کے درخشندہ و تابناک نظریات کے ساتھ تجدید عہد کا دن آج یوم پاکستان ہے جس کے یوم سعید پر ملک کے کونے کونے میں سرکاری ونجی اداروں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کی طرف سے یوم پاکستان کو انتہائی جوش و جذبے سے منایاجانا پاکستانی قوم کے روشن مستقبل کی نوید ہے ۔یہ بات ڈپٹی کمشنربابربشیرنے یوم پاکستان کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل اور ایم سی کروڑ میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں ڈی پی او رانا طاہرالرحمان ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ جیل آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے جیل کے احاطے میں کلین گرین پنجاب مہم کے تحت پودئے لگائے اور قیدیوں میں پھل و مٹھائی تقسیم کی گئی ۔اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ جیل محمد فیروز کلیارو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رسول بخش کلاچی ہمراہ تھے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر بابربشیر نے ایم سی کروڑ میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب میں شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر ،چیئرمین افتخار خان نیازی نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر اے سی کروڑ فاروق احمد،سی او مختیار حسین کھوکھر،ڈی ایم او ڈاکٹر فیاض علی جتالہ موجود تھے۔اسی طرح ایم سی فتح پو رمیں چیئرمین اظہار کاہلوں ،ایم سی چوبارہ میں چیئرمین مظہرخان مگسی نے پرچم کشائی کی۔مرکز ی تقریب گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول لیہ میں سی ای او تعلیم محمود حسین ملک کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔مہمان خصوصی اے سی لیہ کاشف نواز تھے۔تقریب میں طلباء نے یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریر ،ملی نغمے اورگیت پیش کیے جنہیں خوب داد دی گئی اور گورنمنٹ ہائی سکول شاہ پور کے طالب علم مدثر کی تقریر پر نہ صرف داددی گئی بلکہ پرنسپل خلیل خان بزدار ،شرافت علی بسرا ،ندیم نذیر،اے ڈی تعلیم توکل حسین ،غزالہ چوہدری،شاہینہ فرید ملغانی نے نقدانعامات بھی دیے۔قبل ازیں سی ای او تعلیم نے پرچم کشائی کی بچوں نے قومی ترانہ پڑھا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے سی ای او تعلیم نے کہا کہ23مارچ 1940ء برصغیر کے مسلمانوں کے سیاسی و تہذیبی سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس دن مسلمانان برصغیر نے اپنے الگ نظریاتی و تہذیبی تشخص کی بقاء کے لیے وطن عزیز کے قیام کے مطابق مطالبے کا آئینی فریم ورک تشکیل دیا تھاجو قائد اعظم کی انتھک سیاسی جدوجہد کے نتیجہ میں دنیا کی تاریخ میں پہلی نظریانی مملکت کے قیام کے طو رپر عمل میں لایا گیا۔اے سی لیہ کاشف نوا ز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت خداداد کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ جدید دنیا کی پہلی مملکت ہے جس کے جغرافیہ نے اس کے نظریے سے جنم لیا ۔تقریب کی کمپئرنگ ارشاد حسین کھوکھر نے کی۔تقریب میں اے ڈی تعلیم ریاض حسین میتلا،مہر عبدالمجید،اساتذہ کرام اور طلباء کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔