یوم پاکستان کی منا سبت سے میجر عزیز بھٹی شہید روڈ کینٹ پر امن واک
ملتان (صبح پا کستان )ہیلپرز بزنس کونسل پاکستان ،استحکام پاکستان اتحاد(آئی پی آئی) قومی امن کمیٹی پاکستان اور کنٹونمنٹ سول سوسائٹی ملتان کے زیر اہتمام 23مارچ یوم پاکستان کے حوالہ سے گذشتہ روز میجر عزیز بھٹی شہید روڈ کینٹ پر منعقدہ امن واک کے دوران خطاب کرتے ہوئے ہیلپرز بزنس کونسل کے سربراہ حاجی فضل خان، محترمہ ساجدہ لنگاہ، چیف کوارڈی نیٹر غضنفر ملک، قومی امن کمیٹی پاکستان کے علامہ پیر عمر فاروق بخاری بیلوی، معظم وحید خواجہ، منصور بلوچ، کلب عابد خان، آصفہ بلوچ، آصفہ سلیم، غزل غازی، رانا مبشر رئیس، قیصر عباس مگسی، قاری ابوبکر، خواجہ دلشاد احمد، حاجی مجاہد خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کنزیومر پروٹیکشن کونسل ثاقف راحیل خان، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس رانا طارق وحید، ممبران کینٹ بورڈ چوہدری طارق نیاز، رانا محمد اشرف اور محمد یعقوب شیرا نے کہا کہ وطن عزیز کے استحکام ، سلامتی اور ترقی کیلئے پوری قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ وطن عزیز اور قوم کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء اور ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔23مارچ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے اور پاکستان کا بچہ بچہ اپنے قومی دن کو قومی وملی جوش وجذبہ سے منارہا ہے ۔ واک میں سول سوسائٹی اور ہیلپرز بزنس کونسل و آئی پی آئی کے عہدیداران نے یادگار شہدا پر پہنچ کر چراغ روشن کئے اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی بعد ازاں ملتان کینٹ کے مشہور تجارتی مراکز خاور سنٹر میں23مارچ کے حوالے سے برقی قمقموں سے سجادیاگیا ہے۔