لیہ(صبح پا کستان)تاجر رہنما و کونسلر اظہر خان ہانس نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا قانون کالا قانون ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں صرف غریب چھوٹے دکاندار کے خلاف ہوتی ہیں جبکہ بڑے سرمایہ داروں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکار اجتناب کرتے ہیں لیہ کے قلفی فروش کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے 40ہزار جرمانہ کیا جس کی وجہ سے قلفی فروش نے پٹرول چھڑک کر خود آگ لگا دی،غریب کی خود کشی کرنے کا اقدام حکومت اور اسکے اداروں پر سوالیہ نشان ہے،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چھوٹے دکانداروں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں ضلع لیہ میں تعینات پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکار کے خلاف انکوائری کرکے قانون کے دائرہ کار میں لایا اگر ایسا نہ کیا گیا تو ضلع بھر کے تاجر و سول سوسائٹی راست اقدام کیلئے اپنا لائحہ عمل مرتب کرے گی ،انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ضلع بھر میں ناجائز کاروائیوں کو فوری روکا جائے اور اس کالے قانون کا خاتمہ کیا جائے ۔
یاد رہے کہ کل فوڈ اتھارٹی کے بھاری جرمانوں سے تنگ 5 بچوں کے باپ قلفی فروش نے تیل چھڑک کر آگ لگا لی ، خود کشی کی کوشش، تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل ، فوڈ اتھارٹی کا قلفی فروش کو 40ہزار جرمانہ، فوڈ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق کام کر رہا ہوں، مسلسل تنگ کر رہے ہیں، رشوت کی ڈیمانڈ بھی کرتے ہیں، ظلم سے نجات دلائی جائے: محمد امجد، فوڈ سیفٹی آفیسر وقار الحسن بودلہ کی زیادتیوں بارے متعدد شکایات، رشتہ داروں کو چھوٹ اور غریبوں کو بھاری جرمانے معمول، شہریوں کا وقارالحسن کیخلاف سخت ایکشن لینے اور ضلع بدر کرنے کا مطالبہ، تفصیل کے مطابق فوڈ اتھارٹی لیہ نے غریب دکانداروں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے، اختیارات کا ناجائز استعمال ، بھاری جرمانوں نے شہریوں کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا، گزشتہ روز بھی فوڈ سیفٹی آفیسر وقارالحسن کی جانب سے غریب قلفی فروش کو 40ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا جس سے دلبرداشت ہو کر محمد امجد ولد مرید حسین نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی اور خود کشی کی کوشش کی جسے اہلیان محلہ نے ناکام بناتے ہوئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زندگی اور مود کی کشمکش میں ہے، محمد امجد نے میڈیا کو بتایا کہ 2 سال سے فوڈ اتھارتی کی جانب سے مسلسل پریشان کیا جا رہا ہے، فوڈ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق قلفی بنانے والے سامان اور میڈیکل سمیت دیگر تمام ہدایات کو پورا کیا جا رہا ہے مگر پھر بھی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ظلم و زیادتی کی جا رہی ہے۔ جبکہ رشوت کا بھی مطالبہ کیا جا ہے، محمد امجد نے بتایا کہ میں غریب آدمی ہوں اور اپنے بچوں کو پیٹ پالنے کیلئے چھوٹا سا کام شروع کر رکھا ہے مگر فوڈ اتھارتی نے زندگی اجیرن کر دی ہے جس سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگائی۔ محمد امجد کو ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے ، محمد امجد کے اقدام خود کشی پر شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وقار الحسن فوڈ سیفٹی آفیسر کی تعیناتی سے چھوٹے دکانداروں کو روزی کمانا مشکل ہو گیا ہے، وقار الحسن بودلہ پسند نا پسند کی بنیاد پر کارروائی کر کے بھاری جرمانے عائد کر رہا ہے،وقار الحسن کے بارے میں پہلے بھی متعدد شکایات سامنے آ چکی ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوڈ سیفٹی آفیسر وقارالحسن بودلہ کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ضلع بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ چھوٹے دکاندار اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔ وقار الحسن بودلہ،فوڈ سیفٹی آفیسر سے رابطہ پر انہوں نے موقف د ینے سے انکار کر دیا۔ عوامی ، سیاسی اور سماجی حلقوں نے فوڈ اتھارٹی کے ستاءے ہو ءے غریب اور محنت کش قلفی فروش کی خود سوزی کے اس المناک واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہو ءے ذمہ داران کے خلاف بھر پور کاروائی کا مطا لبہ کیا ہے