لیہ( صبح پا کستان ) فوڈ اتھارٹی کے ناروا رویے کے خلاف قلفی فروش کی خود سوزی کی کو شش انتہائی سنگین واقعہ ہے بھاری جرمانے ،کاروبار کی بندش جیسے اقدامات سے چھوٹا تاجر پریشان بہت پریشان ہے ۔فوڈ اتھارٹی کے بے رحمانہ رویہ اور حد اختیار سے تجاوز پر انجمن تاجران احتجاج پر مجبور ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہا ر صدر انجمن تاجران لیہ ملک مظفر دھول نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ ان نے کہا کہ ٹیکسز کی بھر مار اور بجلی کی بندش نے پہلے ہی چھوٹے تاجر طبقے کی روزی روٹی مشکل بنا دی ہے اس پر مستزاد پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ظالمانہ کاروائیوں پر تاجر برادری سڑکوں پر سراپہ احتجاج ہو ں گے۔انہوں نے کہا کہ متعد بار ڈپٹی ڈائیریکٹر فوڈ کو اس سنگین مسلۂ پر توجہ دلائی گئی اور مزاکرات کئے گئے کہ چھوٹے کاروباری طبقہ کی کیپسٹی کو مدنظر رکھتے ہوے جرمانہ اور سزا کا تعین کیا جائے لیکن ارباب اختیا ر کی بے حسی پر معاملات سنگینی کی طرف لے جائے جا رہے ہیں۔اس مسلہ کے حل کے لئے جلد تاجروں کی دیگر ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔