لیہ(صبح پا کستان)محکمہ انہار کی طر ف سے بھرتی کئے گئے بیلداروں کی مسلسل غیر حاضری کے باعث نہروں کے پشتے کمزور ہونے لگے ۔نہروں کے کناروں پر چرنے والے مال مویشیوں کے باعث نہروں کے پشتے کمزور ہو گئے ۔محکمہ انہار کے بیلداروں نے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا محکمہ انہار کے اعلی افسران نے بھی بیلداروں کی ڈیوٹی پر توجہ نہ دی ۔محکمہ انہار کے اعلی افسران کی غفلت اور کوتاہی کے باعث بیلداروں نے نہروں پر ڈیوٹی کرنے سے معذرت کر لی ۔حکومت کو ماہانہ کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگانے والے بیلداروں کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی نہ ہونا محکمہ انہار کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔شہریوں نے محکمہ انہار کے اعلی افسران سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ نہروں پر مامور بیلداروں کو اپنی ڈیوٹی کا پابند بنایا جا ئے نہروں پر کام کرنے کی بجائے گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...
Read moreDetails







