لیہ(صبح پا کستان) فرینڈ آف پیشنٹ سوسائٹی اینڈ ریسکیو سنٹر کے زیر اہتمام دل کے مریضوں کی مفت این جی او گرافی کی جائیگی،اپنی مدد آپ کے تحت این جی او گرافی مشین بہت جلد ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں انسٹال کردی جائے گی، جس سے ضلع بھر کے علاوہ دیگر قریبی اضلاع کے غریب مریضوں کی جان بچائی جا سکے گی کیونکہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔ان خیالات کا اظہار ضلع لیہ کے معروف ماہر امراض دل انچارج شعبہ امراض دل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ اور سر براہ ایف او پی اینڈ فری ریسکیو سنٹر ڈاکٹر سجاد احمدکھرل نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ڈسٹر کٹ ہسپتال لیہ میں انجو گرافی مشین و عملہ نہ ہونے کی وجہ سے یہاں پر مریضوں کے لئے یہ سہولت میسر نہیں ہے،جس کی وجہ سے مریضوں کوملتان،لاہور و دیگربڑے شہروں میں جانا پڑتا ہے اور بہت سے غریب مریض اخراجات نہ ہونے کی وجہ سے اپنا علاج کرانے سے قاصر رہتے ہیں،ڈاکٹر سجاد کھرل نے بتایا کہ وہ مذکورہ سوسائٹی کے زیر اہتمام انجو گرافی مشین کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں،جسکی وجہ سے غریب مریضوں کی لیہ میں مفت این جی او گرافی اور علاج ممکن ہو سکے گا،انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں سوسائٹی کے زیر اہتمام مفت ریسکیو سنٹر کا م کررہے ہیں،جہاں پر دل کے مریضوں کی فوری ای سی جی کر کے whatsapp ان کو کر دی جاتی ہے اورفوری طورپر عملہ ان کی ہدایت پر فرسٹ ایڈ دے کر فری سروس ایمبولنس ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ مریض کو لے آتی ہے،اس طرح دیہی علاقوں کے بہت سے مریضوں کوموقع پر ہی علاج کی سہولت فراہم ہو گئی ہے اور بہت سے دل کے مریضوں کو بر وقت علاج کی سہولت میسر فراہم ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں خدمت خلق کو شعار بنا کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہئے کیو نکہ یہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی و قرُب اور ہماری نجات کا ذریعہ ہے،ڈاکٹر سجاد احمد کھرل نے کہا کہ مخیر حضرات کو بھی اس کار خیر میں حصہ لے کر دکھی انسانیت کی خدمت میں تعاون کرنا چاہئے۔