لاہور ۔ آشیانہ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کے لیے احتساب عدالت آمد پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی وزارت کے 10 سالہ دور میں ایک دن بھی تنخواہ نہیں لی۔ بطور وزیر اعلی میں نے 10 سال ذاتی گاڑی استعمال کی ، علاج معالجے کے لیے بھی ذاتی پیسے استعمال کرتا تھا ۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری دوروں کے پیسے بھی جیب سے ادا کیے لہذا پنجاب حکومت نے وزیر اعلی کے لیے جو مراعات منظور کیں وہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










