لیہ( صبح پا کستان ) پولیس خدمت مرکز پر عوامی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،کریکٹر سر ٹیفکیٹ اور پولیس ویری فیکیشن ایس او پی کے مطابق جلد سے جلد شہریوں کو فراہم کی جائے ،عوام خدمت ہی ہمارا مقصد ہے ۔ان خیالات کا اظہارڈی پی او لیہ رانا طاہر رحمان خان نے دفتر پولیس کانفرنس روم میں ایک میٹنگ میں خطاب کرتے ہو ئے کیا میٹنگ کی صدارت ڈی پی او لیہ رانا طاہر رحمان خان نے کی ،میٹنگ میں انچارج خدمت مرکز صائمہ بتول ، فرنٹ ڈیسک آفیسر ان ،محرران تھانہ جات شریک تھے ،صائمہ بتول نے رانا طاہر رحمان خان کو خدمت مرکز پر آنے والے شہریوں کو دی جانے والی سہولیات اور طریقہ کار بارے ملٹی میڈیا کے ذریعے بریف کیا ،ڈی پی او نے تمام پراسیس کا مکمل جائزہ لیا ،ڈی پی او نے میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس خدمت مرکز پر عوامی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،کریکٹر سر ٹیفکیٹ اور پولیس ویری فیکیشن ایس او پی کے مطابق جلد سے جلد شہریوں کو فراہم کی جائے اور اس کے تمام پراسیس کو آسان بنایا جائے تاکہ عوام کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ،اپنی عوام کی خدمت ہی ہمارا مقصد ہے،متعلقہ سٹاف شہریوں کے ساتھ اچھے اخلا ق سے برتاؤ کرے تاکہ پولیس پر شہریوں کے اعتماد بڑھے اور محکمہ کے وقار میں اضافہ ہو ۔