کوٹ سلطان {صبح پا کستان }بارش کے سبب لیہ مائنر میں 100فٹ چوڑا شگاف،50ایکڑ گندم کی فصلات زیر آب ،متاثرین کا شدید احتجاج ،اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنے کی کوشش ،تفصیل کے مطابق کوٹ سلطان کے علاقہ کھرل عظیم تھل جنڈی میں پل گنجاں والی کے مقام پر رات بھر ہونے والی بارش کے باعث لیہ مائنر کا مغربی کنارہ ٹوٹ جانے سے 100فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس سے قریبی علاقہ کی 50ایکڑ سے زائد گندم کی فصلات اور گھروں میں پانی گھس گیا ،متاثرہ افراد غلام فرید ،شبیر احمد ،نور محمد ،کلیم اللہ ،حمید اللہ،محمد امجد ،فیض محمد ،حیات اللہ ،رحمت اللہ ،تنویر عباس ،ملازم حسین،محمد عمران اور دیگر نے بتایا کہ شگاف کی وجہ سے گندم کی تیار فصل تباہ ہو گئی ہے ،جس کا ذمہ دار محکمہ انہار ہے ،انہوں نے بتایا کہ اطلاع کے باوجود محکمہ انہار کے اہلکاران 5گھنٹے بعد موقع پر پہنچے ،لیہ مائنر کے پشتے کمزور ہو چکے ہیں ،جس کی وجہ سے آئے روز اس نوعیت کے واقعات ہوتے رہتے ہیں ،انہوں نے ڈپٹی کمشنر لیہ اور دیگر حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے کا نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔