لیہ( صبح پا کستان )صارفین کو اشیاء خورد نوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کویقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کررہے ہیں جس کے تحت 15فروری سے ابتک 4397دوکانیں چیک کی گئیں جن میں سے 774دوکاندار اوور چارجنگ کے مرتکب پائے گئے جن پر 7لاکھ 26ہزار 8سو روپے جرمانہ عائد کیاگیااور تین دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔یہ بات اسسٹنٹ کمشنر کاشف نواز نے کوٹ سلطان اور چوک اعظم میں مارکیٹوں کے معائنہ کے موقع پر بتائی ۔اس موقع پر انہوں نے دوکانداروں کو ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...
Read moreDetails






