ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان):ڈپٹی ڈائریکٹر سولجر بورڈ ڈیرہ غازیخان و ملتان میجر(ر) غلام مرتضی نے پاک آرمی کے شہید نائیک خرم علی کے والد سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی . انہوں نے کہاکہ غم کی گھڑی میں پاک فوج آپ کے ساتھ ہے . انہوں نے یقین دلایا کہ شہید خرم علی کے تمام واجبات بہت جلد وارثان تک پہنچائے جائیں گے . ڈپٹی ڈائریکٹر سولجر بورڈ میجر(ر) غلام مرتضی نے اس موقع پر شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی.
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









