کھلی کچہری ۔۔
تاریخی دھرم شالہ مندر کوٹ سلطان کی بو سیدہ عمارت ، سکول کے بچوں کے لئے ایک مستقل خطرہ
جناب ڈپٹی کمشنر لیہ کے نام ۔۔
جناب عالی ! دھرم شالہ مڈل سکول کوٹ سلطان کی ایک قدیمی درس گاہ ہے ۔ اس سکول کی عمارت میں واقع دھرم شالہ مندر کے مخصوص کمرے کی تاریخ تقریبا ڈیرھ سو سال ہے اس کمرے کے طرز تعمیر سے لگتا ہے کہ تقسیم ہند سے قبل یہ دھرم شالہ مندر ہندووں کی ایک بڑی عبادت گاہ تھی جسے قیام پا کستان کے بعد ہندووں کی نقل مکانی کے سبب مندر کی اس عمارت میں پرا ئمری سکول م قائم کر دیا گیا کر دیا ۔ جو اب گورٹمنٹ مڈل سکول کا درجہ پا چکا ہے ۔ گو سا بقہ حکو مت کی جانب سے اس سکول کی عمارت میں مزید کمرے تعمیر کئے گئے ہیں لیکن آ زادی کے ستر سال گذرنے کے با وجود دھرم شالہ مندر کے مخصو ص کمرے کی تعمیرو مرمت کی طرف کو ئی تو جہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے دھرم شالہ مندر کی یہ تاریخی عمارت انتہائی شکشت و ریخت کا شکار ہے اور کسی بھی وقت کسی بڑے جانی و مالی سا نحہ کا سبب بن سکتی ہے ۔ میں اس سے قبل بھی ایک ملاقات میں یہ مسئلہ آپ کے گوش گزار کر چکا ہوں ۔ آپ نے نو ٹس لینے کا یقین بھی دلایا تھا مگر تا حال یہ مسئلہ حل طلب ہے ۔براہ کرم .عوامی اہمیت کے اس مسئلہ کا فوری نوٹس لیتے ہو ئے دھرم شالہ مندر کی مرمت اور دیکھ بھال کے لئے فوری اقدامات کئے جا ئیں تاکہ ہمارا یہ تاریخی ورثہ نہ صرف محفوظ رہ سکے بلکہ بو سیدہ عمارت کی وجہ سے کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے ۔ شکریہ ۔۔۔
انجم صحرائی
03447139626