لیہ( صبح پا کستان )ضلعی انجمن صحافیان کی مجلس منتظمہ کا اجلاس دیگر امور سمیت 4سینئر صحافیوں کی ممبر شپ بحالیکیفیصلہ کی توثیق ،پریس کلب میں جاری تعمیراتی کاموں پر اظہار اطمنانضلعی انجمن صحافیان کی مجلس منتظمہ کا اجلاس صدر رانا خالد محمود شوق کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں صدرڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمن فریدی نے سینئر صحافیوں انجم صحرائی، قاضی امیر عالم،ریاض احمد روحانی،فیض اللہ بھٹی کی ممبر شپ بحالی کے فیصلہ کی توثیق کی گئی اورکہا کہ ہمارے بزرگ صحافی ہماری آن و شان ہیں ان لوگوں نے اپنے دور صحافت میں لیہ کی عوام اور شہر کے مسائل کو اجاگر کرنے اوران کے حکام بالا سے حل کرانے کیلئے ان تھک محنت و جدوجہد کی ہے پریس کلب کی بہترین راہ کے متعین کرنے کیلئے بزرگوں کی راہنمائی ضروری ہے اس لئے ان بزرگوں کو ہاؤس میں لانے کیلئے آغاز کیا گیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے سینئر صحافی ہماری راہنمائی کریں گے،اجلاس میں ڈسٹرکٹ پریس کلب میں جاری تعمیراتی کام پر اظہار اطمنان کیا گیا اور صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا مجلس منتظمہ کے اجلاس میں نائب صدرشیخ قمر الزمان،جنرل سیکرٹری رانا عبدالرب،جائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل میرانی پریس سیکرٹری رانا عرفان،فنانس سیکرٖٹری خالد شفیق نے تنظیم کو بہترین انداز میں چلانے کیلئے مختلف تجاویز دیں،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ناراض صحافی دوستوں کو منانے کیلئے بھی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ اتحاد و اتفاق سے پریس کلب کے نظام کر آگے کی طرف لے جایا جا سکے ،صدر ضلعی انجمن صحافیان رانا خالد محمود شوق نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انجمن صحافیان ضلع بھر کے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کا رلائے گی صحافیوں کی بہبود کیلئے پروگرام ترتیب دیا جارہا ہے ،نائب صدر انجمن صحافیان شیخ قمر الزمان نے کہا کہ پریس کلب کے مفاد پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا تمام صحافیوں کو ساتھ لے کر منظم طریقے سے نظام کو آگے کی طرف لے جایا جائے گا،پریس کلب کی عمارت کو خالص عوامی ادارہ میں تبدیل کرنے کیلئے مثبت طریقے اپنائے جائیں گے،جنرل سیکرٹری ضلعی انجمن صحافیان رانا عبدالرب نے کہا کہ اس بلڈنگ میں ماہانہ ادبی پروگرامز کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے اور صحافیوں کو بہترین اور مثبت صحافت کیلئے تربیتی نشستوں کا بھی پروگرام بنایا جارہا ہے جس میں ملک بھر کے جید صحافیوں کو مدعو کیا جائے گا جو اپنے تجربات کی روشنی میں صحافیوں کی تربیتی نشست میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔