سید صمصام بخاری نے صوبائی وزیر اطلاعات کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس لاہور میں ہوئی ۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ان سے وزارت کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزرا سمیت اعلی سول حکام نے بھی شرکت کی ۔
اوکاڑہ سے منتخب ہونے والے صمصام بخاری اطلاعات و نشریات کےوزیر مملکت رہ چکے ہیں۔ تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد وہ سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات بھی رہے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر پی ٹی وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےصوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ان پر جو اعتماد کیا ہے وہ اس پر پورا اترتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں اور اس وطن کے صحیح تشخص کو اجاگر کرنے کےلئے میڈیا اور حکومت کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کریں گے ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










