لیہ(صبح پا کستان)کسی بھی نا گہا نی صورت حا ل سے نبر دآزما ہو نے کے لئے شہری دفاع کی تربیت کلیدی اہمیت کی حامل ہو تی ہیں اس لئے تربیتی سیشن میں دی گئی ہدایا ت و عملی مظا ہر ے کے دوران تربیت کو فروغ دیں ۔ یہ با ت سول ڈیفنس آفیسر محمد تو قیر عباس نے ڈپٹی کمشنر با بربشیر کی ہدایت پر گو رنمنٹ ما ڈل ہا ئی سکو ل ریلوے روڈ کر وڑ اور مسلم ہا ئی سکو ل چوک اعظم میں تربیتی سیشن سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔ توقیر عبا س نے پی ٹی اساتذہ اور سکا ؤٹس کو سول ڈیفنس کی اہمیت ، افادیت ، ہنگا می حا لا ت سے نمنٹنے ، خطرات کو کم سے کم کر نے ، نا گہا نی صورتحا ل میں مختلف اداروں کی امداد کے حصول اور جنگ ایسی صورتحال میں بلیک آٹ ، خندقوں کے استعما ل ، زخمیوں کی فوری منتقلی ایسے امور کے با رے میں تفصیلی ٹریننگ دی ۔