ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان). شہید نائیک خرم علی کی کنگن روڈ ڈیرہ غازیخان میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان ٹاہلی والا میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا.. ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار،پاک فوج کے بریگیڈئر فیاض،مشیر صحت محمد حنیف پتافی،سابق گورنر پنجاب ذولفقار علی خان کھوسہ، دیگر اعلی فوجی و سول افسران،سیاسی نمائندوں اور عوام کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی .شرکا ء نے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے .شہید کے جسد خاکی کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا تھا . تدفین کے لئے جاتے ہوئے راستے میں شہری شہید پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے . بریگیڈئر فیاض سمیت اعلی فوجی، سول افسران اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی. صدراسلامی جمہوریہ پاکستان عارف علوی ،وزیر اعظم عمران خان،چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار،ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار اور یونٹ کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔بریگیڈ فیاض نے شہید کے والد کو قومی پرچم اور یونیفارم پیش کی.واضح رہے کہ نائیک خرم علی گزشتہ روز نکیال سیکٹر پر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے.