ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں پرائیویٹ ممبر بل ’’ پنجاب پازیٹو پاکستانی کمیشن بل 2019‘‘ جمع کروا دیا ہے ڈاکٹر شاہینہ کا کہنا ہے کہ جب یہ بل منظور ہو گا تو اس پر عمل درآمد سے معاشرے میں تیزی سے مثبت تبدیلیاں آئیں گی اس سے حکومتی سطح پر تربیت کا جو فقدان نظر آتا ہے نہ صرف وہ ختم ہوگا بلکہ پی ٹی آئی نے عوام سے تبدیلی کے جو وعدے کیے ہیں ان سب کو وفا کرنا بھی ممکن ہوگا ، حکومتی اور اپوزیشن کے بہت سے ارکان اسمبلی نے نہ صرف ڈاکٹر شاہینہ کے اس بل کو سراہا ہے بلکہ اپنی مکمل حمایت کا یقین بھی دلایا ہے ڈاکٹر شاہینہ نے کہا ہے کہ وہ عنقریب اس بل کے حوالے سے عوام میں آگہی مہم بھی شروع کریں گی ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









