لیہ(صبح پا کستان)وارڈ نمبر 2چاہ سریں والا کا علاقہ شہر لیہ کا فلتھ ڈپو میں تبدیل ہوگیا ،علاقہ مکینوں کا ڈپٹی کمشنر لیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ،وارڈ نمبر 2کا علاقہ چاہ سریں والا میں پورے شہر کی گندگی و کچرا کو میونسپل کمیٹی لیہ کے اہلکار اٹھا کر یہاں جمع کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اس علاقہ میں رینے والی آبادی بدبو،مکھی ،مچھروں،کتوں کی وجہ سے شدید پریشان ہے ،گندگی کے ڈھیر وں کی وجہ سے اس علاقہ میں رہنے والے بچے ،بوڑھے و رہائشی مختلف وبائی امراض کا شکار ہورہے ہیں ،علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،کمشنر ڈی جی خان،ڈپٹی کمشنر لیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے علاقہکو شہر بھر سے اٹھائی جانے والے گندگی کے ڈھروں سے بچایاجائے تاکہ ہم بھی اپنے کھروں میں سکون سے رہ سکیں ،انہوں نے کہا کہ شہر بھر کی گندگی کو جمع کرنے کیلئے شہر سے باہر میونسپل کمیٹی جگہ لیکر ڈمپ کرے تاکہ شہری آبادی مختلف وبائی امراض سے بچ سکے،یہاں یہ بات یاد رہے کہ وارڈ نمبر 2کا عوامی نمائندہ کونسلرچیئر مین میونسپل کمیٹی حافظ جمیل احمد خان خود ہیں