لاہور.گورنر پنجاب چودھری سرور نے پاک بھارت کشیدگی پر برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کو خط لکھ دیا۔چودھری سرورنے بھارتی جارحیت اورجنگی جنون سے آگاہ کیا۔
گورنر پنجاب چودھری سرورنے خط میں کہا ہے کہ قیام امن اوربھارتی جنگی جنون کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں ،یورپی وبرطانوی پارلیمنٹ امن کیلئے اہم کرداراداکرسکتی ہیں،چودھری سرور نے کہا ہے کہ مودی انتخابات کیلئے جنگی جنون پیداکررہاہے۔
گورنر پنجاب کا کہناہے کہ جنگ شروع کرنا آسان اور ختم کرنا مشکل ہوتاہے ،وزیراعظم عمران خان اور افواج پاکستان نے بھارت کو امن کا پیغام دیا ہے ۔چودھری سرور نے کہا کہ پلوامہ واقعہ کے بعد پا کستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہو چکے ہیں ،ہم پاکستان کے دفاع اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ان کا کہناہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ سے پورا خطہ متاثر ہوگا ۔