• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ہمراز (قسط نمبر 2) عفت بھٹی

webmaster by webmaster
مارچ 1, 2019
in کالم
0
ہمراز  (قسط نمبر 2) عفت بھٹی

بابا صاحب نے سلام پھیرا اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے ۔اس دوران عامون مؤدب ہو کر بیٹھا ان کے فارغ ہونے کا انتظار کر تا رہا ۔عامون دودھ کا انتظام کرو ہمارے گھر اللہ کا مہمان آرہا ہے ۔انہوں نے جائے نماز کا کونا موڑتے ہوئے پرمسرت لہجے میں کہا ۔عامون اٹھ کھڑا ہوا ۔جو حکم بابا صاحب ۔ہم ابھی اسے لیکر آتے ہیں انتظار کرو ۔بابا صاحب اٹھے اور کٹیا سے باہر چل دیے ۔ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی وہ ایک سمت بڑھتے چلے گئے آگے ڈھلوانی راستہ تھا دائیں طرف برگد کا گھنا درخت جس کی ریش زمین کو چھو رہی تھی دور سے دیکھنے پر وہ ایک بوڑھے کی مانند دکھائی دیتا تھا۔ نچلی ٹہنیوں نے آپس میں مل کر ایک جال سا بن دیا تھا اس جال میں ایک ننھا وجود کپڑے میں لپٹا ہاتھ پاؤں چلا رہا تھا ۔بابا صاحب نے بسم اللہ کہتے ہوئے اسے اپنی گود میں لے لیا اور کٹیا کی طرف چل دیے۔ عامون یہ دیکھو اللہ کا مہمان اسے لے جاؤ اور غسل کرا کر ہمارے پاس لے آؤ ۔عامون نے عقیدت سے بچی کو گود میں لیا اور غائب ہوگیا ۔کچھ دیر بعد ظاہر ہوا تو بچی خوبصورت لباس میں ملبوس تھی ۔بابا صاحب ۔یہ لیں بابا صاحب نے بچی کو گود میں لیا اس کی پیشانی پر بوسہ دیا ۔اور اس کے کان میں اذان دی ۔عامون اس دوران خاموشی سے ہاتھ باندھے سر جھکائے کھڑا رہا ۔اذان کے بعد بابا صاحب نے شفقت سے بچی کے سر پر ہاتھ رکھا اور کچھ پڑھ کر پھونک ماری ۔ماشااللہ آج سے اس کا نام زینب ہے ۔لو عامون بچی بھوکی ہے اس کی خوراک کا بندو بست کرو ۔اب یہ ہماری مہمان ہے آگے جو میرے مالک کا حکم ہوا ۔تب تک اس کا خیال رکھنا تمہاری ذمہ داری ہے ۔
مائی بھاگی لڑھکتی ہوئی ایک پتھر سے ٹکرائی اور بے ہوش ہوگئی ۔کافی دیر بعد اسے ہوش آیا بڑی ہمت کر کے وہ اٹھی ۔ گرنے سے اس کی کہنیاں اور گھٹنے زخمی ہو گئے تھے ۔ہاتھوں پر خراشیں تھیں ۔خود کو سنبھالنے کے بعد اسے سب یاد آیا تو وہ چونکی ۔ہائے بچی کہاں گئی اب تو شام ہو رہی تھی ۔اور یہ صبح کا واقعہ تھا ۔کہیں کوئی جانور تو بچی کو ۔ ۔ ۔ اس سے آگے سوچ کر وہ کانپ اٹھی ۔حوصلہ مجتمع کر کے اٹھی آہستہ آہستہ قدم بڑھاتی ادھر ادھر نظر ڈالتی جارہی تھی شاید کہیں سے بچی کی رونے کی آواز سنائی دے مگر جنگل میں خاموشی تھی ۔سورج کا سفر ختم ہو رہا تھا اب وہ تھکا ماندہ مغرب کی طرف جارہا تھا اس کے زرد چہرے سے تھکن عیاں تھی ۔ مائی بھاگی راستہ بھٹک چکی تھی جنگل کی گنجانی میں کمی آگئی تھی اور اب ایک دوسرے سے قدرے دور دور کھڑے درخت ہوا سے سرگوشیاں کر رہے تھے ۔ پرندے اڑان بھر کے گھروں کو لوٹ رہے تھے ۔مائی بھاگی لرزتے قدموں سے خود کو گھسیٹتی جا رہی تھی وہ بہت تھک چکی تھی ۔بچی کی جدائی نے اسے نڈھال کر دیا تھا ۔اب وہ کیا کرے کہاں جائے ۔شام سر پر تھی ۔کہیں دور کسی گیدڑ کی چیخ سنائی دی ۔وہ سہم گئی اور تیزی سے قدم اٹھانے لگی ۔ دور سے اسے ایک جھونپڑی دکھائی دیی۔ اس نے اللہ کا شکر ادا کیا اور اس طرف بڑھ گئی ۔۔ ۔ ۔
( باقی آئندہ)

Tags: cilumn by iffat bhatti
Previous Post

شہری دفاع کا عالمی دن اور ہم .. تحریر: مہر کامران تھِندلیہ

Next Post

لیہ ۔ انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کے حوالے سے تقریب

Next Post
لیہ ۔ انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کے حوالے سے تقریب

لیہ ۔ انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کے حوالے سے تقریب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
بابا صاحب نے سلام پھیرا اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے ۔اس دوران عامون مؤدب ہو کر بیٹھا ان کے فارغ ہونے کا انتظار کر تا رہا ۔عامون دودھ کا انتظام کرو ہمارے گھر اللہ کا مہمان آرہا ہے ۔انہوں نے جائے نماز کا کونا موڑتے ہوئے پرمسرت لہجے میں کہا ۔عامون اٹھ کھڑا ہوا ۔جو حکم بابا صاحب ۔ہم ابھی اسے لیکر آتے ہیں انتظار کرو ۔بابا صاحب اٹھے اور کٹیا سے باہر چل دیے ۔ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی وہ ایک سمت بڑھتے چلے گئے آگے ڈھلوانی راستہ تھا دائیں طرف برگد کا گھنا درخت جس کی ریش زمین کو چھو رہی تھی دور سے دیکھنے پر وہ ایک بوڑھے کی مانند دکھائی دیتا تھا۔ نچلی ٹہنیوں نے آپس میں مل کر ایک جال سا بن دیا تھا اس جال میں ایک ننھا وجود کپڑے میں لپٹا ہاتھ پاؤں چلا رہا تھا ۔بابا صاحب نے بسم اللہ کہتے ہوئے اسے اپنی گود میں لے لیا اور کٹیا کی طرف چل دیے۔ عامون یہ دیکھو اللہ کا مہمان اسے لے جاؤ اور غسل کرا کر ہمارے پاس لے آؤ ۔عامون نے عقیدت سے بچی کو گود میں لیا اور غائب ہوگیا ۔کچھ دیر بعد ظاہر ہوا تو بچی خوبصورت لباس میں ملبوس تھی ۔بابا صاحب ۔یہ لیں بابا صاحب نے بچی کو گود میں لیا اس کی پیشانی پر بوسہ دیا ۔اور اس کے کان میں اذان دی ۔عامون اس دوران خاموشی سے ہاتھ باندھے سر جھکائے کھڑا رہا ۔اذان کے بعد بابا صاحب نے شفقت سے بچی کے سر پر ہاتھ رکھا اور کچھ پڑھ کر پھونک ماری ۔ماشااللہ آج سے اس کا نام زینب ہے ۔لو عامون بچی بھوکی ہے اس کی خوراک کا بندو بست کرو ۔اب یہ ہماری مہمان ہے آگے جو میرے مالک کا حکم ہوا ۔تب تک اس کا خیال رکھنا تمہاری ذمہ داری ہے ۔ مائی بھاگی لڑھکتی ہوئی ایک پتھر سے ٹکرائی اور بے ہوش ہوگئی ۔کافی دیر بعد اسے ہوش آیا بڑی ہمت کر کے وہ اٹھی ۔ گرنے سے اس کی کہنیاں اور گھٹنے زخمی ہو گئے تھے ۔ہاتھوں پر خراشیں تھیں ۔خود کو سنبھالنے کے بعد اسے سب یاد آیا تو وہ چونکی ۔ہائے بچی کہاں گئی اب تو شام ہو رہی تھی ۔اور یہ صبح کا واقعہ تھا ۔کہیں کوئی جانور تو بچی کو ۔ ۔ ۔ اس سے آگے سوچ کر وہ کانپ اٹھی ۔حوصلہ مجتمع کر کے اٹھی آہستہ آہستہ قدم بڑھاتی ادھر ادھر نظر ڈالتی جارہی تھی شاید کہیں سے بچی کی رونے کی آواز سنائی دے مگر جنگل میں خاموشی تھی ۔سورج کا سفر ختم ہو رہا تھا اب وہ تھکا ماندہ مغرب کی طرف جارہا تھا اس کے زرد چہرے سے تھکن عیاں تھی ۔ مائی بھاگی راستہ بھٹک چکی تھی جنگل کی گنجانی میں کمی آگئی تھی اور اب ایک دوسرے سے قدرے دور دور کھڑے درخت ہوا سے سرگوشیاں کر رہے تھے ۔ پرندے اڑان بھر کے گھروں کو لوٹ رہے تھے ۔مائی بھاگی لرزتے قدموں سے خود کو گھسیٹتی جا رہی تھی وہ بہت تھک چکی تھی ۔بچی کی جدائی نے اسے نڈھال کر دیا تھا ۔اب وہ کیا کرے کہاں جائے ۔شام سر پر تھی ۔کہیں دور کسی گیدڑ کی چیخ سنائی دی ۔وہ سہم گئی اور تیزی سے قدم اٹھانے لگی ۔ دور سے اسے ایک جھونپڑی دکھائی دیی۔ اس نے اللہ کا شکر ادا کیا اور اس طرف بڑھ گئی ۔۔ ۔ ۔ ( باقی آئندہ)
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.