لیہ ( صبح پا کستان ) سوشل ویلفیئر آفس لیہ نے حال ہی میں ڈیوٹی جوائن کرنے پر صدام حسین قریشی ڈپٹی سوشل ویلفیئر آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ لیہ سے مقامی این جی اوز سے ایک تعارفی میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں مقامی این جی اوز کے نمائندگان نے بھر پورشرکت کی تفصیلات کے مطابق ملک مشتاق حُسین ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے لیہ کی مقامی این جی اوز سے لیہ ڈیوٹی جوائن کرنے پر صدام حُسین قریشی ڈپٹی سوشل ویلفیئر سے تعارفی میٹینگ کا اہتمام کیا مقامی این جی اوز نے صدام حُسین قریشی کو چارج لینے پر خوش آمدید کہا اور سوشل ویلفیئر کے ساتھ بھرپور کام کرنے کا اعادہ کیا۔میٹنگ کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد تما م مقامی این جی اوزنے اپنا تعارف کروایاان میں لیہ ویلفیئر سوسائٹی،آمنہ ایجوکیشنل ویلفیئرسوسائٹی،عوامی ڈویلمپنٹ آرگنائزیشن،روشنی ویلفیئرسوسائٹی، رابطہ ویلفیئر آرگنائزیشن،بلوچ فلاح مریضاں،ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، پی ڈبلیو ایس اور جناح ویلفیئر سوسائٹی کے نمائندگان شریک ہوئے ،ملک مشتاق حُسین ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر لیہ نے تمام این جی اوز کی کارکرگی کو سراہا اور مزید بہتری کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اورشجر کاری مہم میں ہزاروں درخت لگانے کے ہدف کو پورا کرنے پر مزید زور دیا اور گرین کلین پاکستان کی آگاھی مہم کو کامیاب کرانے،اس کے علاوہ بھیک مانگنے کے خلاف آگاھی مہم چلانے کے لیے این جی اوز کی شراکت داری پر زور دیا۔انھوں نے این جی اوز سے ہر ماہ باقاعدگی سے پراگریس رپورٹ،ماہانہ کارکردگی رپورٹ بھیجنے کا کہا علاوہ ازیں سالانہ آڈٹ رپورٹ ،این جی او زکی رجسٹریشن تجدید اور این جی اوزکے الیکشن بارے مکمل رپورٹ سوشل ویلفیئر آفس میں فی الفور جمع کرانے کے بارے یاد دلایا تعارفی میٹنگ میں سی ڈی پی پراجیکٹ کے آفیسران مہر ممتاز حُسین سیال اور جاوید عباس مخدوم نے این جی اوز کی کارکردگی بارے صدام حُسین قریشی ڈپٹی سوشل ویلفیئر آفیسر کو شاندار بریفنگ بھی دی ۔